جمعه 15/نوامبر/2024

ریڈ کراس

بجلی کے بحران سے غزہ میں صحت کا شعبہ سنگین خطرات سے دوچار

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ریڈ کراس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ بجلی کے بحران نے صحت کے شعبے کو سنگین خطرات سے دوچار کیا ہے اور اسپتالوں میں موجود فلسطینی مریضوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔

غرب اردن:ریڈ کراس کے دفتر پریہودی شرپسندوں کا حملہ، توڑپھوڑ

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں یہودی شرپسندوں کی طرف سے رات کو انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس کے مقامی دفتر پرحملہ کرکے دفتر کی توڑپھوڑ کی۔ دوسری طرف ریڈ کراس نے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ریڈ کراس کے تعاون سے44 فلسطینیوں کی اسیر اقارب سے ملاقات

گذشتہ روز فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 44 فلسطینی شہریوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیلی جیل’رامون‘ میں قید اپنے پیاروں سے ملاقات کی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اسیران اور ان کے اقارب کے درمیان ملاقات کا اہتمام انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے عالمی ادارے’ریڈ کراس‘ کی جانب سے کیا گیا تھا۔ریڈ کراس کی ترجمان سھیر زقوت نے مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی کے 44 شہریوں نے اسرائیلی’ رامون‘میں قید 23اسیران سے ملاقات کی۔ ملاقات کے لیے غزہ کے شہری سرحدی گذرگاہ بیت حانون سے بسوں کے ذریعے ریمون پہنچے تھے۔ ان میں 16 بچے بھی شامل تھے۔

بیروت میں حماس کے وفد کا ’ریڈ کراس‘ کے دفتر کا دورہ

لبنان میں متعین اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے وفد نے انسانی حقوق کی تنظیم ’ریڈ کراس‘ کے دفتر کا دورہ کیا جہاں تنظیم کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔

بھوک ہڑتالی اسیر نے ریڈ کراس حکام سے ملاقات سے انکار کردیا

اسرائیلی جیل میں مقید اور دو ماہ سے زائد عرصے سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیر سامی الجنارزہ نے اسرائیلی حکام کی جانب سے ہاتھوں اور پیروں کی بیڑیاں نہ کھولنے پر سوروکا ہسپتال میں ریڈ کراس حکام سے ملنے سے انکار کردیا ہے۔