
قوم کے معمار بھی فلسطینی اتھارٹی کے انتقام سے غیرمحفوظ!
بدھ-7-مارچ-2018
آج سے کوئی دو سال پیشترفلسطینی اسکولوں کےاساتذہ نے ’ہڑتال برائے عزت ووقار‘ کے عنوان سے اپنے معاشی حقوق کے حصول کے لیے بھوک ہڑتال شروع کی۔ اس موقع پر فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے بے رحمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قوم کے معماروں کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا۔ اساتذہ کی برسر بازار توہین اور تذلیل کی گئی اور انہیں سڑکوں پر گھسیٹا گیا۔