
فلسطین پر’ریموٹ کنٹرول‘ قیادت مسلط کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں:مشعل
جمعرات-23-جون-2016
اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے خبردار کیا ہے کہ سازشی قوتیں فلسطین پر من پسند اور ریمورٹ کنٹرول قیادت مسلط کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مخالفین کا ہدف بہ یک وقت غزہ کی پٹی اور رام اللہ کی قیادت تبدیل کرنا ہے۔ ایسے میں فلسطینی قوم کو زیادہ ذمہ داری اور بیداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا۔