
اسرائیلی قابض فوج کا یہودی بستیوں کے خلاف مظاہرین پر تشدد
ہفتہ-1-اکتوبر-2022
فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان گذشتہ روز جھڑپوں کی اطلاع ملی ہے۔ یہ جھڑپیں مغربی کنارے میں اس وقت دیکھنے میں آئیں جب فلسطینی عوام ناجائز یہودی بستیوں کے خلاف ہفتہ وار احتجاج کر رہے تھے کہ اسرائیلی قابض فوج نے انہیں تشدد کر کے روکنا چاہا۔