چهارشنبه 30/آوریل/2025

ریاستی دہشتگردی

برقہ میں جرائم میں ملوث ایک یہودی انتہا پسند عدالت نے رہا کردیا

کل منگل کو ایک اسرائیلی عدالت نے رام اللہ کے قریب واقع گاؤں برقہ میں چند روز قبل ایک فلسطینی نوجوان قصی معطان کو شہید کرنے میں ملوث مجرم کو رہا کردیا۔

دشمن کے جرائم پر مزاحمت کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے: القسام

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں مزاحمتی قوتیں مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونی دشمن کے بڑھتے ہوئے جرائم کو دیکھ رہی ہیں اور ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔

رواں سال کے دوران مقبوضہ فلسطین میں چار فلسطینی مزدور قتل

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینی ٹریڈ یونینز کی جنرل فیڈریشن کے سربراہ سامی العمصی نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کے چار مزدور اس سال کے آغاز سے مقبوضہ علاقوں کے اندر کام کرتے ہوئے شہید ہوئے۔

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں شہید دو فلسطینی سپردخاک

قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے دو فلسطینیوں کو گذشتہ روز ان کے آبائی علاقوں غرب اردن کے نابلس اور غزہ میں سپرد خاک کیا گیا۔