پنج شنبه 01/می/2025

روس

روسی نایب وزیر خارجہ کا ابو مرزوق کو فون، غزہ کی صورت حال پربات چیت

روسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر موسیٰ ابو مرزوق سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونےوالی بات چیت میں فلسطین کی موجودہ صورت حال بالخصوص جنگ سے تباہ حال علاقے غزہ کی پٹی کی تعمیر اور دیگر مسائل پربات چیت کی۔

اسرائیل حماس کا کچھ نہیں بگاڑ سکا:روس

روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں بم باری کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی عسکری صلاحیت کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی دفاعی صلاحیت حیران کن ہے جنہوں نے راکٹوں سے اسرائیل کے نئے علاقوں کو نشانہ بنا کر اپنی دفاعی کار کردگی کا ثبوت پیش کیا ہے۔

الشیخ جراح میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم، ترکی اور روس کی شدید مذمت

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام سے فلسطینی شہریوں کی بے دخلی پرترکی اور روس نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

فلسطین میں قانون ساز کونسل کے انتخابات کو سبوتاژ نہ کیا جائے:روس

روسی وزارت خارجہ نے فلسطین میں آئندہ ماہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات کو شفاف بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے تمام اقدامات سے گریز کریں جو فلسطینی قانون ساز کونسل کے انتخابات کے کامیاب انعقاد کو متاثر کرسکیں یا فلسطینی اور اسرائیلی فریقین کے مذاکرات کی میز پر واپس آنے کے امکان کو موخر کریں۔

اسلامی جہاد کے وفد کا دورہ روس اختتام پذیر

اسلامی جہاد کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد کا روس کا دورہ اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

حماس کے وفد کا دورہ ماسکو، روسی حکام سے ملاقات

گذشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے ارکان پر مشتمل ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے روس کے دورے کے دوران ماسکومیں روسی حکام سے ملاقات کی۔

اسلامی جہاد کے وفد کا دورہ ماسکو، نائب روسی وزیر خارجہ سے ملاقات

اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ کی قیادت میں جماعت کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے روس کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں‌ نے روسی نائب وزیر خارجہ اور مشرق وسطیٰ کے لیے ماسکو کے مندوب میخائل بوگدانوف سے ملاقات کی ہے۔

روسی ہیکروں کا امریکی سائبر کمپنی پر ‘کامیاب’ سائبر حملہ

امریکی اخبار "واشنگٹن پوسٹ" نے اطلاع دی ہے کہ روسی ہیکروں نے وائٹ ہاؤس اور محکمہ خارجہ سے متعلق اعداد و شمار چوری کرنے کے بعد امریکا میں کرونا کی ویکسین کے حوالے سے والی ایک تحقیق کی تفصیلات چوری کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔

روس کی امریکی وزیر خارجہ کے مقبوضہ وادی گولان کے دورے پر تنقید

روسی وزارت خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے حال ہی میں‌اسرائیل کے دورے کےدوران شام کے مقبوضہ وادی گولان کے دورے پر شدید الفاظ میں تنقید کی ہے۔

روس کل جماعتی فلسطین کانفرنس کی میزبانی کے لیے تیار ہے:ابو مرزوق

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سینیر رہ نما ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ روسی حکومت فلسطینی دھڑوں کے سیکرٹری جنرل کی سطح پرقومی سیاسی شراکت کی خاطر کانفرنس کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔