پنج شنبه 01/می/2025

روس

روس، حماس سے تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے: ھشام قاسم

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے پولٹ بیورو کے رکن اور بیرون ملک میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ہشام قاسم نے کہا ہے کہ حماس قیادت کے روس کے دورے کو مسئلہ فلسطین پر ایک پیش رفت کی صورت دیکھا جانا چاہیے۔

جنگ کے آغاز سے اب تک 25 ہزار یہودیوں کی اسرائیل منتقلی

قابض اسرائیلی حکومت نے کہا ہے کہ اس نے روس- یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد سے یوکرین سے 25000 تارکین وطن کو مقبوضہ فلسطین میں "آباد‘‘ کیا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے شیریں کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ کے اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

یوکرین کی ازوف بٹالین میں اسرائیلی لڑ رہے ہیں: روسی وزارت خارجہ

روس اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے جلو روسی وزارت خارجہ نےدعویٰ کیا ہے کہ "اسرائیلی کرائے کے فوجی" یوکرین میں ازوف بریگیڈ کے ساتھ مل کر لڑ رہے ہیں۔

روس نے لاوروف کے بیان پراسرائیل کا معافی مانگنے کا مطالبہ مسترد کردیا

روس نے اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لپیڈ کے اس مطالبے کی مذمت کی ہے کہ جس میں انہوں نے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ایک حالیہ بیان کو یہودی دشمنی کا مظہر قرار دیا تھا۔

القدس کے امور پربات کے لیے حماس کے وفد کا روس کا دورہ

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کا ایک وفد کل سرکاری دورے پر روس پہنچا ہے جہاں وہ روسی وزارت خارجہ کے حکام سے مقبوضہ بیت المقدس کی تازہ ترین صورت حال پربات چیت کریں گے۔

یوکرینی صدر کو’ہٹلر‘ کی اولاد قرار دینے پر اسرائیل کا روس سے احتجاج

اسرائیلی نشریاتی ادارے نے کہا ہے کہ تل ابیب میں روسی سفیر کو روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے متنازع بیان کے بعد طلب کر کے اسرائیل نے روس سے سخت احتجاج کیا ہے۔

روس کی برہمی کا خوف،اسرائیل کا یوکرین کو پیگاسس پروگرام دینے سے انکار

مغربی میڈیا نے کہا ہے کہ اسرائیل نے یوکرین میں جاری روسی فوجی آپریشن کی روشنی میں کیف کی "پیگاسس" جاسوسی پروگرام کو فروخت کرنے کی درخواست مستر کردی ہے۔

روس اور یوکرین کے درمیان بیت المقدس میں مذاکرات کا امکان

اسرائیل میں یوکرین کے سفیر ییوین کورنیچک نے پیر کو توقع ظاہر کی کہ مقبوضہ بیت المقدس ان کے ملک اور روس کے درمیان مذاکرات کا ایک ممکنہ مقام ہوسکتا ہے۔

روسی حملے کے بعد یوکرین سے ہزاروں یہودی اسرائیل منتقل

یوکرین کے شہروں کے اندر یوکرینی فوج اور روسی افواج کے درمیان لڑائی میں شدت کے تناظر میں حالیہ دنوں میں ہزاروں یوکرینی یہودیوں نے اسرائیلی ریاست کو امیگریشن کی درخواستیں جمع کرائیں۔