شام پرحملے کے بعد روس۔ امریکا باہمی تعاون کا معاہدہ معطل
اتوار-9-اپریل-2017
روس نے امریکا کے ساتھ اُس معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد شام کی فضائی حدود میں دونوں ملکوں کے درمیان کسی بھی فضائی واقعے کو روکنا تھا۔ یہ پیش رفت شام کے وسطی حصے میں ایک فوجی فضائی اڈے پر امریکا کے کروز میزائل حملے کے بعد سامنے آئی ہے۔ روسی وزارت خاجہ کی ترجمان ماريا زاخاروفا کے مطابق ان کے ملک نے صورت حال کا جائزہ لینے کے واسطے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔