جمعه 15/نوامبر/2024

روس

سعودی عرب اور روس میں 15 معاہدوں کی منظوری

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ماسکو کے دورے کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان اربوں ڈالرز مالیت کے معاہدے طے پائے ہیں۔ان میں روس کے سرکاری سرمایہ کاری فنڈ ( پی آئی ایف) اور سعودی مبادلہ کے درمیان شراکت داری کا ایک سمجھوتا بھی شامل ہے جس کے تحت انفرااسٹرکچر کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔

’شام اور عراق کی وحدت ترکی اور روس دونوں کے مفاد میں ہے‘

روسی صدر ولادی میر پوتن اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن نے شام اور عراق کی وحدت برقرار رکھنے پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ دونوں عرب ممالک کی وحدت اور خود مختاری کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی۔

امریکی انتخابات میں مداخلت، فیس بک، ٹوئٹر،گوگل سے گواہی طلب

سنہ 2016ء کے آخر میں امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں روس کی جانب سے مبینہ طور پرمداخلت کرنے اور ڈونلڈ ٹرمپ کو جتوانے میں معاونت کے ایک کیس میں امریکی کانگریس نے سوشل میڈیا ویب سائیٹس فیس بک، ٹوئٹر اور عالمی سرچ انجن گوگل سے گواہی طلب کی ہے۔

امریکا نے روسی شہریوں کو ویزے جاری کرنے بند کردیے

امریکا نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے روس میں ویزوں کے اجراء سے متعلق اپنی خدمات میں بھرپور کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ واشنگٹن کی جانب سے روس پر نئی پابندیوں کے جواب میں ماسکو کی طرف سے امریکی سفارتی ملازمین کی تعداد میں کمی کر دینے کا بعد سامنے آیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بدھ کو روس کے دورے پر ماسکو جائیں گے

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پرسوں بدھ کو روس کے دورے پر ماسکو جائیں گے جہاں وہ روسی صدر ولادی میرپوتن سمیت دیگر روسی حکام سے ملاقات کریں گے۔

روس اور امریکا کے درمیان سفارتی تعلقات خطرناک موڑ میں داخل

امریکا کی جانب سے روس پر نئی اقتصادی پابندیوں کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات ایک خطرناک موڑ میں داخل ہوگئے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی کشیدگی میں اس وقت اور بھی اضافہ ہوا جب روسی صدر ولادی میرپوتن نے اپنے ملک میں تعینات آٹھ سو کے قریب امریکی سفارت کاروں کو ایک ماہ کے اندر اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیل کے مفاد میں امریکا اور روس کا شام میں معاہدہ

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے بتایا ہے کہ روس اور امریکا شام میں سیف زونز کے قیام کے حوالے سے اسرائیل کے مفادات کو زیرغور رکھنے کے خواہاں ہیں۔

اسماعیل ھنیہ کی روسی نائب وزیرخارجہ سے ٹیلیفون پر بات چیت

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ روز روسی نائب وزیرخارجہ میخائل بوگدانوف سے ٹیلفیون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نماؤں میں ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روس کی جانب سے حماس کے نئی پالیسی دستاویز کا خیر مقدم

روسی حکومت نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی جانب سے جاری کردہ نئی پالیسی دستاویز کو مثبت سمت میں اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

بموں کی ماں کے بعد بموں کا باپ تیار!

امریکی فوج نے گذشتہ جمعرات کو افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں داعش کے ٹھکانوں پر ایک تباہ کن بم گرایا۔ امریکی حکومت نے دعویٰ کیا کہ یہ ’مادر آف آل بومز‘ یعنی تمام بموں کی ماں ہے۔