جمعه 15/نوامبر/2024

روس

اسرائیلی حملے میں اسماعیل ھنیہ کی شہادت کی عالمی سطح پر مذمت

ترکیہ نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’اس حملے کا مقصد غزہ میں جنگ کو علاقائی سطح پر پھیلانا ہے۔‘

ڈوما نے کنیسٹ کی فلسطینی ریاست کے خلاف قرارداد مسترد کر دی

روسی پارلیمان نے اسرائیلی کنیسٹ کی طرف سے فلسطینی ریاست کے خلاف منظور کردہ قرارداد کی مذمت کی ہے۔

یورپی یونین کا روس اور ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے پر غور

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ آج پیر کو روس اور ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے اور یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے اضافی 2 بلین یورو (2.11 بلین ڈالر) مختص کرنے کی کوشش کرنے کے لیے ملاقات کر رہے ہیں۔

روس کا امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات ملتوی کرنے کا فیصلہ

روس اور امریکا کے درمیان جوہری تخفیف اسلحہ کے حوالے سے رواں ہفتے مصر ہونے والے مذاکرات ملتوی کردیے گئے ہیں۔ روس کی وزارتِ خارجہ اورامریکی سفارت خانے نے سوموار کو الگ الگ بیان میں ان مذاکرات کے ملتوی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

یوکرین کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے تحت روس کے 9 قیدیوں کی رہائی

روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے لیے گذشتہ مذاکرات پر عمل درآمد کرتے ہوئے روس نے ہفتے کے روز یوکرین سے اپنے 9 فوجیوں کی واپسی کا اعلان کیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان نو فوجیوں کو روسی سرزمین پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

روس: لڑاکا طیارہ رہائشی عمارت میں گھس گیا، 13 افراد ہلاک

جنوبی روس میں ایک اپارٹمنٹس کی 9 منزلہ عمارت میں اس وقت آگ لگ گئی جب ایک سخوئی لڑاکا طیارہ فنی خرابی کے باعث گرتے ہئے اس عمارت میں گھس گیا۔ عمارت میں بڑے پیمانے پر تباہی مچ گئی، 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

روس اور یوکرین میں 108 خواتین سمیت 218 جنگی قیدیوں کا تبادلہ

روس اور یوکرین کے حکام نے بتایا کہ دونوں ممالک نے پیر کو جنگی قیدیوں کا اب تک کا سب سے بڑا تبادلہ کیا ہے۔ جس میں 108 یوکرینی خواتین سمیت 218 قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا۔

یوکرین کی طرح ہم فلسطینیوں کو مسلح کیوں نہیں کرتے؟آئرش رکن پارلیمان

سوشل میڈیا پر سرگرم کارکنوں نے آئرش رکن پارلیمنٹ کلیئر ڈیلی کی گزشتہ چند دنوں کے دوران سامنے آنے والی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو مسلح کرنے کے مطالبات اور اس کا فلسطین اور یمن سے موازنہ کیا گیا ہے۔

ایک اور فلسطینی وفد کا دورۂ روس

پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین (PFLP) کا ایک وفد روسی حکام سے بات چیت کے لیے ماسکو پہنچا ہے۔

حماس قیادت کا روسی دورہ دیرینہ تعلقات کا اظہار ہے: حماس ترجمان

حماس کے سیاسی شعبے کے رکن حسام بدران نے کہا ہے کہ حماس قیادت کا حالیہ روسی دورہ روس کے فلسطینیوں کے ساتھ دیرینہ اور مستحکم تعلقات کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ وہ فلسطین مرکز اطلاعات کے رپورٹرز سے بات کر رہے تھے۔