ہمارے آس پاس چلنے پھرنے والی چیونٹیاں روبوٹ بھی ہوسکتی ہیں!
منگل-16-جولائی-2019
سوئٹرزلینڈ کے ایک سائنسدان نے چیونٹی کے سائز اور اس کی شکل کے روبوٹ تیار کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔پروفیسر گیمی بائیک نے ایسی روبوٹ چیونٹی تیار کی ہے جس کا وزن 10 گرام سے زیادہ نہیں۔ یہ ننھے منھے روبوٹ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی صلاحیت کے حامل ہوںگے۔ انہیں جو بھی ٹاسک دیا جائے گا وہ کامیابی کے ساتھ اسے انجام دیں گے۔