چهارشنبه 30/آوریل/2025

رمی جمرات

رمی جمرات کے بعد حجاج کرام کا طواف کعبہ

سعودی عرب میں عازمین حج کے قافلے آج منیٰ میں حج کا رکن رمی کرنے کے بعد دیگر ارکان یعنی قربانی اور حلق کرا رہے ہیں جس کے بعد وہ احرام کی پابندیوں سے آزاد ہوجائیں گے اور طواف کریں گے۔

حجاج کرام رات مزدلفہ میں رات گذار کر واپس منی میں رمی کے لیے روانہ

سعودی عرب میں عازمین حج کے قافلے آج مزدلفہ سے واپس منیٰ کی جانب لوٹ رہے ہیں جہاں پہنچ کر وہ حج کا رکن رمی ادا کریں گے۔ جمرات کے مقام پر رمی حج کے اہم مناسک میں سے ایک ہے۔ عازمین گذشتہ شام میدان عرفات سے مزدلفہ کی طرف روانہ ہوئے تھے۔

رمی جمرات مکمل، حجاج کرام آج واپسی کی تیاری کریں گے

حجاج کرام منی میں ہیں جہاں وہ آج تیسرے یوم تشریق کے موقعے پر شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔ حجاج کرام آج جمعہ کو آج جمرہ عقبہ میں رمی جمرات کے دوران سات سات کنکریاں ماریں گے۔ سعودی عرب میں ایام تشریق منگل کو شروع ہوئے اور آج جمعہ حجاج کرام واپسی کے لیے تیاریاں شروع کریں گے۔اعظم کی ادائی کے بعد حجاج کرام مزدلفہ کی جانب روانہ ہوئے تھے۔