جمعه 15/نوامبر/2024

رمضان

رمضان ریلی پر اسرائیلی فوج کا تشدد متعدد فلسطینی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں باب العامود کے مقام پراسرائیلی شہریوں کی جانب سے فلسطینی شہریوں کی رمضان احترام ریلی کے شرکاء پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

فلسطین میں فطرانے کی مقدار 8 شیکل مقرر

فلسطینی افتاء کونسل کی جانب سے گذشتہ روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں ماہ صیام میں فطرانے کی مقدار آٹھ شیکل یا اس کے مساوی رقوم مقرر کی گئی ہے۔

اہالیان القدس پرغربت مسلط کرنے کے تین صہیونی حربے!

ماہ صیام آتے ہی بالعموم پورے فلسطین بالخصوص مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی مکینوں پرصہیونی ریاست کی انتقامی سیاست اور ظالمانہ کارروائیوں میں کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے۔ آئے روز فلسطینی باشندوں پر بھاری ٹیکس عاید کیے جاتے ہیں، نام نہاد وجوہات کی بناء پر فلسطینیوں کو آئے روز جرمانے کیے جاتے ہیں۔ وہ سانس بھی لیتے ہیں تو انہیں اس کا ٹیکس ادا کرنا پڑتا۔ رہی سہی کسر اقتصادی اور معاشی ناکہ بندی نے نکال دی ہے جو عمومی فلسطینی تاجر برادری پر مسلط کی گئی ہے۔

ماہ صیام میں ’دمہ‘ کے مریضوں کے لیے احتیاطی تدابیر

دمہ ایک پرانی بیماری ہے جو انسانی نظام تنفس میں خلل پیدا ہونے سے پیدا ہوتی ہے۔ اس کے نتیجے میں سانس لینے میں دشواری کے ساتھ ساتھ کئی دوسرے عوارض لاحق ہوتے ہیں۔ اس بیماری کے مریض سانس کی تکلیف کے ساتھ ساتھ سینے میں گھٹن بھی محسوس کرتے ہیں۔ اس بیماری کے نتیجے میں صاف ہوا کا پھیپھڑوں تک پہنچنا متاثر رہتا ہے۔

ماہ صیام، معاشی کساد بازاری اور غزہ کے عوام کی قوت خرید!

ماہ صیام کی آمد آمد ہے اور فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی میں صہیونی ریاست کی طرف سے مسلط کردہ معاشی اوراقتصادی پابندیوں کے نتیجے میں کساد بازاری اپنے نقطہ عروج پر ہے۔ کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہیں۔ اشیائے ضروریہ کی طلب اور رسد میں واضح فرق موجود ہے۔ حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غزہ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کے فیصلے نے ہزاروں خاندانوں کی قوت خرید کو براہ راست اور بالواسطہ طور پر متاثر کیا ہے۔

خطرناک بحرانوں میں گھرے اہالیان غزہ پرماہ صیام سایہ فگن!

پورے عالم اسلام کی طرح فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے گزہ کی پٹی کے مسلمانوں پر بھی مایہ صیام سایہ فگن ہے۔ اہالیان غزہ پر یہ ماہ مبارک ایک ایسے وقت میں آ رہا ہے جب دو ملین کے لگ بھگ آبادی انتہائی خطرناک بحرانوں کا سامنا کررہی ہے۔ اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خطرات اپنی جگہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کی ملی بھگت سے غزہ کے علاقے پر بجلی کا بدترین بحران مسلط کیا گیا ہے۔ خوراک کی قلت کا بحرا، پانی کا بحران، شہریوں کومناسب رہائش کا بحران اور کئی دوسرے بحران سانپ کی طرح پھن پھیلائے کھڑے ہیں۔

بیت المقدس کے روزہ داروں پر اسرائیل کی نئی پابندیوں کی تیاری

اسرائیلی حکام کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں کے لیے ماہ صیام کے دوران نئی پابندیاں اور قدغنیں تیار کی جا رہی ہیں۔ ان پابندیوں میں مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے آنے پر پابندیاں بھی شامل ہیں۔

ماہ صیام میں فلسطینیوں کی مزاحمت میں شدت کا خدشہ

اسرائیلی فوج نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جون میں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال جاری رہنے کی صورت میں فلسطینیوں کی عوامی احتجاج اور پرتشدد کارروائیوں میں اضافے کا قوی امکان موجود ہے۔

ایک سو یہودی قبلہ اول کی بے حرمتی کے مرتکب

آج اتوار 12 جون کو اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کے کئی گروہ قبلہ اول میں داخل ہوئے اور مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی کھلے عام بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

مُفتی اعظم فلسطین کی اتوار کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی ہدایت

مفتی اعظم فلسطین اور چیئرمین افتاء کونسل الشیخ محمد حسین نے جمعہ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے فلسطینی مسلمان اتوار 29 شعبان المعظم بہ مطابق 5 جون 2016ء کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا اہتمام کریں۔