چهارشنبه 30/آوریل/2025

رمضان المبارک

50 ہزار فلسطینی اسرائیلی رکاوٹیں توڑ کرقبلہ اول پہنچنے میں کامیاب

اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے نام نہاد سیکیورٹی انتظامات کی آڑ میں بیت المقدس میں کھڑی کی گئی رکاوٹوں کے باوجود 50 ہزار فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائی کی سعادت حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

اسرائیلی فوج کی قبلہ اول میں اعتکاف بیٹھے روزہ داروں پر چڑھائی

اسرائیلی فوج نے اتوار کو علی الصباح مسجد اقصیٰ میں اعتکاف بیٹھے روزہ داروں اور دوسری عبادت گذاروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں درجنوں نہتے روزہ دار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

سحری کھانا کیوں ضروری ہے؟

ماہ صیام میں سحری اور افطاری کھانا کھانے کے دو مخصوص اوقات ہیں مگر بعض لوگ افطاری کی طرح سحری کا خاص اہتمام نہیں کرتے۔ سحری کے وقت کھانا کھانا نہ صرف طبی اعتبار سے ضروری ہے بلکہ یہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت کے عین مطابق ہے۔ بخاری شریف کی ایک روایت ہے کہ آپ نے فرمایا’’سحری لازمی کیا کرو کیونکہ سحری میں برکت ہے‘‘۔

مسلمانوں کی دولت صہیونی قبضے کے لیے استعمال ہو رہی ہے: امام قبلہ اول

اسرائیل کی جانب سے ماہ صیام کے پہلے جمعۃ المبارک کے موقع پر فلسطینی روزہ داروں اور نمازیوں کو مسجد اقصیٰ میں آنے سے روکنے کے لیے پوری ریاستی میشنری کا استعمال کیا گیا مگر فلسطینی شہری صہیونیوں کی مسلط کردہ تمام پابندیاں توڑ کر مسجد اقصیٰ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

شوگرکے مریض افطاری میں کتنی کھجوریں کھا سکتے ہیں؟

ماہ صیام اور کھجوروں کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ کوئی دسترخوان ایسا نہیں ہوتا جو افطار کے اوقات میں کھجور سے خالی ہو۔ مگر شوگرکے مریض کے حوالے سے ماہرین کھجوروں کی ایک خاص مقدار مقرر کرتے ہیں کیونکہ ضرورت سے زیادہ کھجوریں کھانے سے شوگر کا مرض بڑھ سکتا ہے۔

رمضان کا پہلا جمعہ، اسرائیل نےقبلہ اول کیطرف جانیوالے راستے سیل کردیے

ماہ صیام کے پہلے جمعۃ المبارک کے موقع پر اسرائیلی فوج نے بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کنارے کے مسجد اقصیٰ کو ملانے والے تمام راستے سیل کردیے جس کے نتیجے میں نمازیوں کو قبلہ اول تک پہنچنے میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ غرب اردن اوربیت المقدس کو فوجی چھاؤنیوں میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ جگہ جگہ ناکہ بندی کرکے نمازیوں اورروزہ داروں کو حراست میں لیا گیا اور مسجد اقصیٰ میں افطاری اور سحری کے لیے لایا جانے والا سامان ضبط کرلیا گیا ہے۔

فلسطین میں رمضان کا چاند نظر آ گیا، دیار مقدس میں آج پہلا روزہ

بیت المقدس اور دیار فلسطین کے مفتی اعظم، فلسطین کی سپریم افتاء کونسل کے چیئرمین الشیخ محمد حسین نے اتوار کی شام روئیت ہلال کی مصدقہ شہادتیں ملنے کےبعد آج[سوموار] کو رمضان المبارک کے پہلے روزے کا اعلان کیا ہے۔