
اقوام متحدہ کا مصر سے رفح گذرگاہ مستقل طور پر کھولنے کا مطالبہ
ہفتہ-21-مئی-2016
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق ادارے "اوچا" نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں مصری حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ رفح فوری طورپر کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے فلسطینی قوم کو ریلیف مہیا کرے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مصری حکومت کی طرف سے گذرگاہ بند کیے جانے کے باعث 30 ہزار فلسطینی سنگین مشکلات سے دوچار ہیں اور انہیں بیرون ملک سفر کرنے میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔