پنج شنبه 01/می/2025

رفح گزرگاہ

رفح گذرگاہ پانچ روز تک کھولنے کے بعد دوبارہ بند کر دی گئی

مصری حکام نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ پانچ روز تک دو طرفہ آمد و رفت کے لیے کھولے جانے کے بعد کل ہفتے کے روز دوبارہ بند کر دی ہے۔

رفح گذرگاہ کھلنے پر سیکڑوں فلسطینیوں کی اندرون و بیرون ملک آمد و رفت

مصری حکام کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی بین الاقوامی رابطے کے لیے قائم کردہ رفح گذرگاہ کھولے جانے کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی شہری اندرون اور بیرون ملک روانہ ہوئے۔

غزہ کے تاجروں کے وفد کی مصرمیں کانفرنس میں شرکت کے لیے قاہرہ آمد

مصری حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے غزہ کی پٹی کے تاجروں کا ایک وفد گذشتہ روز قاہرہ پہنچا ہے جہاں فلسطینی کاروباری شخصیات آج قاہرہ میں ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

مصر نے غزہ کی بین الاقوامی گذرگاہ چار روز کے لیے کھول دی

فلسطینی وزارت داخلہ کے زیرانتظام بارڈر اور گذرگاہ امور کے شعبے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری حکام نے کل بدھ کو غزہ کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ رفح کو اگلے چار روز کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

رفح گذرگاہ کھولنے کے باوجود مصری حکومت انتقامی سیاست پر بدستور قائم

مصری حکام نے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 49 مسافروں کو رفح گذرگاہ سے بیرون ملک سفر کی اجازت دینے سےانکار کر دیا، جس سے مصر کی انتقامی سیاست کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ ایک طرف مصری حکومت یہ دعویٰ کرتی ہے کہ وہ انسانی بنیادوں پر غزہ کی پٹی کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے رفح کراسنگ کو کھول رہی ہے اور دوسری جانب درجنوں فلسطینیوں کو بغیر کسی وجہ کہ بیرون ملک جانے سے روکا جا رہا ہے۔

مصرکا منگل کو غزہ کے عازمین حج کے لیے رفح گذرگاہ کھولنے کا فیصلہ

مصری حکام نے غزہ کی پٹی کے عازمین حج کی سعودی عرب روانگی کے لیے پرسوں منگل کو رفح گذرگاہ تین دن کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رفح گذرگاہ کھلنے کے بعد دو روز میں 1014 فلسطینیوں کی بیرون ملک روانگی

فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی بری گذرگاہ ’رفح‘ کو مصر کی جانب سے پانچ روز کے لیے کھولے جانے کے بعد پہلے دو روز میں 1014 فلسطینی شہری بیرون ملک روانہ ہوئے ہیں۔ بیرون ملک جانے والوں میں مریض،طلباء اور غیرملکی شہریت رکھنےوالے شہری شامل ہیں۔

مصرکا رفح گذرگاہ پانچ روز کے لیے کھولنے کا اعلان

فلسطین وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ مصری حکام کی طرف سے انہیں رفح گذرگاہ کے کھولے جانے کی اطلاع دی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ کل بدھ سے رفح گذرگاہ اگلے پانچ دن تک دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھلی رہے گی۔

مصری حکومت رفح گذرگاہ مستقل بنیادوں پر کھول دے: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے مصر کی سلامتی اور غزہ اور مصرکی سرحد پر حفاظتی تدابیر کی اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کر دیں ہیں اور اب مصر کی ذمہ داری ہے کہ وہ غزہ کی بین الاقوامی گذرگاہ رفح کو مستقل بنیادوں پر کھول دے۔

مصر نے غزہ کی بین الاقوامی گذرگاہ عارضی طور پر کھول دی

مصری حکومت نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ ’رفح’ چار روز کے لیے دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھول دی ہے۔ جمعہ کے علاوہ اگلے چار دن تک غزہ کی پٹی کے مسافر بیرون ملک سفر کرسکیں گے۔