جمعه 15/نوامبر/2024

رفح گزرگاہ

رفح گذرگاہ کو تواتر کے ساتھ کھلا رکھیں گے: مصر

مصری حکام نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی بین الاقوامی گزرگاہ رفح کراسنگ کو بغیر کسی تعطل کے کھلا رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

‘رفح کراسنگ دو طرفہ آمدو رفت کے لیے کھول دی گئی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی بین الاقوامی گزرگاہ 'رفح کراسنگ' کو آج منگل سے دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کے اہلکاروں کی واپسی کے بعد رفح گزرگاہ کا کنٹرول حماس نے سنبھال لیا ہے۔

مصر کی غزہ کی بین الاقوامی گزرگاہ رفح کو جلد کھولنے کی یقین دہانی

فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے غزہ کی پٹی کی بین الاقوامی گذرگاہ رفح سے سرکاری اہلکاروں کے ہٹائے جانے کے بعد غزہ کی حکمراں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے گذرگاہ کا کنٹرول سنھبال لیا ہے۔ دوسری جانب حماس کے ایک رہ نما نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے اہلکاروں کے ہٹائے جانے کےبعد بند کی گئی رفح گذرگاہ جلد ہی کھول دی جائے گی۔

اتھارٹی سے رفح پر اہلکاروں کو ہٹانے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

انسانی حقوق کی تنظیموں نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کی مصر سے متصل بین الاقوامی گذرگاہ "رفح" کراسنگ پر متعین اپنے اہلکاروں کو ہٹانے کا فیصلہ واپس لے۔

فلسطینی تنظیموں نے "رفح” گذرگاہ سے اہلکار ہٹانے کا فیصلہ مسترد کر دیا

فلسطین کی سرکردہ سیاسی جماعتوں اور مذہبی تحریکوں نے صدر عباس کے حکم پر رفح گذرگاہ سےسرکاری اہلکار ہٹائے جانےکا فیصلہ قومی دشمنی پرمبنی قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔ رد عمل میں فلسطینی جماعتوں کا کہنا ہے کہ صدر عباس نے رفح گذرگاہ سے اہلکار ہٹا کر مصر اور فلسطینی قوم کی سلامتی کو دائو پر لگا دیا ہے۔

رفح گذرگاہ تین روزہ بندش کے بعد کھول دی گئی

مصری حکام نے غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ رفح تین روز بند رکھنے کے بعد آج سوموار کو دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھول دی ہے۔

تکنیکی خرابی کے باعث رفح گذرگاہ کی بندش کے بعد آمد روفت بحال

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ رفح تکنیکی خرابی کے باعث کئی گھنٹے تک بند رہنے کے بعد دوبارہ آمد ورفت کے لیے کھول دی گئی ہے۔

رفح گذرگاہ کھلنے کے بعد 4277 فلسطینیوں کی غزہ میں آمد ورفت

فلسطینی حکومت کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ 12 مئی کو غزہ کی بین الاقوامی گذرگاہ رفح کے کھلنے کے بعد اب تک چار ہزار دو 77 فلسطینیوں کو گذرگاہ عبور کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

سفر سے محروم شہریوں کا گذرگاہ پر احتجاجی دھرنا

فلسطینی حکام نے بتایا ہے کہ مصری حکومت نے دسیوں فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر سے روکتے ہوئے انہیں واپس رفح گذرگاہ سے غزہ کے اندر دھکیل دیا۔

رفح گذرگاہ دو روز کے لیے کھول دی گئی

فلسطین کے علاقے غزہ کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ رفح دو طرفہ آمد ورفت کے لیے آج جمعہ اور ہفتہ کے ایام میں کھول دی گئی ہے۔