چهارشنبه 30/آوریل/2025

رفح کراسنگ

آئندہ ہفتے رفح گذرگاہ تین روز کے لیے کھولنے کا اعلان

مصرمیں قائم فلسطینی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری حکام نے انہیں بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کی بین الاقوامی گذرگاہ ’رفح کراسنگ‘ کو آئندہ ہفتے تین دن تک دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھولاجائے گا۔

’رفح کراسنگ‘ پرمیڈیا کوریج کی صرف فلسطینی ٹی وی کو اجازت

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ ’رفح‘ کو فلسطینی اتھارٹی کے کنٹرول میں دیے جانے کے بعد کل ہفتے کو کراسنگ دو طرفہ آمد ورفت کے لیے پہلی بار کھولی گئی۔ اس موقع پر فلسطینی صحافیوں کی بڑی تعداد بھی کوریج کے لیے موجود تھی مگرفلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سرکاری ٹی وی چینل کے نامہ نگاروں کو کوریج کی اجازت دی گئی۔

رفح کراسنگ، اتھارٹی اور فتح فلسطینیوں کو بلیک میل کرنے لگیں

مصر کے ایک ذمہ دار ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے 15 نومبر کو غزہ کی بین الاقوامی گذرگارہ ’رفح‘ کے کھولے جانے کے لیے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

رفح گذرگاہ پر یورپی مبصرین تعینات کرنے کی تیاری مکمل

یورپی یونین نے فلسطینی پناہ گزینوں اور غزہ کی پٹی کے عوام کے لیے مزید 1 کروڑ 5 لاکھ یورو کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ ’رفح‘ پر یورپی مبصرین کی تعیناتی کی تیاریاں قریبا مکمل کرلی گئی ہیں۔

رفح گذرگاہ پر یورپی مبصرین اور اسرائیل کا کردار قبول نہیں:ابو مرزوق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہےکہ غزہ کی گذرگاہوں کی نگرانی کے حوالے سے سنہ 2005ء کا معاہدہ ختم ہوچکا ہے۔ مصر میں ہونے والے مصالحتی مذاکرات میں اس پر کوئی بات چیت نہیں کی گئی اور نہ ہی مصر اس معاہدے کا جزو سمجھا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رفح گذرگاہ پر یورپی مبصرین اور اسرائیل کا کردار قابل قبول نہیں۔ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اسرائیل اور یورپی مبصرین کی تعیناتی پر اصرار حیران کن ہے۔

غزہ کے حجاج کی واپسی مکمل، رفح گذرگاہ پھر بند

مصری حکام نے سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائی کے بعد واپس آنے والے فلسطینی حجاج کے لیے رفح گذرگاہ کوچار روز تک کھولنے کے بعد اسے کل سے دوبارہ بند کردیا ہے۔

مصر کا رفح گذرگاہ کو دو روز کے لیے کھولنے کا اعلان

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے میں حکام کا کہنا ہے کہ مصری حکام نے کل اتوار اور پرسوں سوموار کے ایام میں رفح گذرگاہ کو دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف قاہرہ میں فلسطینی سفارت خانے بھی 27 اور 28 اگست کو رفح گذرگاہ کھولنے کی تصدیق کی ہے۔

مصر نے الجزائر سے آنے والا امدادی قافلہ غزہ داخلے سے روک دیا

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی مسلط کردہ معاشی ناکہ بندی کے خلاف سرگرم تنظیم کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ مصری حکام نے افریقی ملک الجزائر سے آنے والے ایک امدادی قافلے کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔

’رفح گذرگاہ‘ انسانی جذبات کا ’ذبحہ خانہ‘!

ویسے تو فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے دوملین فلسطینی ایک ہی وقت میں اسرائیل، فلسطینی اتھارٹی اور مصر کی طرف سے جاری ناکہ بندی کی مصیبت کا شکار ہیں مگر ان فلسطینیوں کا حقیقی المیہ دیکھنا ہوتو غزہ کی اکلوتی بین الاقوامی راہ داری’رفح‘ پر ذلیل ورسوا ہوتے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

مصری اتنظامیہ نے رفح کراسنگ یکطرفہ گزرگاہ کے لئے کھول دی

مصری حکام نے ایک بار پھر رفح کراسنگ کو یکطرفہ ٹریفک کے لئے کھولتے ہوئے مصری سرحد پر پھنسے ہوئے افراد کو غزہ میں داخلے کی اجازت دے دی۔