جمعه 15/نوامبر/2024

رفح کراسنگ کی بندش

رفح کراسنگ کی بندس سے سیکڑوں زخمی فلسطینی شہید ہوگئے

فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نےایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی فوج کے رفح پر حملے اور رفح کراسنگ کی بندش کے 72 دنوں میں شدید زخمی 292 فلسطینی بیرون ملک علاج سے محروم ہونے کے بعد شہید ہوگئے ہیں۔

غزہ کے باشندوں کی اکثریت 7 اکتوبر سے زبردستی بے گھرکی گئی: اونروا

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’اونروا‘ نے کہا ہے کہ غزہ کی 75 فیصد آبادی کو جبری نقل مکانی کا سامنا ہے، جن میں سے ایک بڑی تعداد گذشتہ 7 اکتوبر سے 4 یا 5 مرتبہ بے گھر ہو چکی ہے، جبکہ زمینی حقائق اس بات کی تصدیق کرتے ہیں۔ کہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

اقوام متحدہ نے رفح میں خوراک کی تقسیم معطل کر دی

اقوام متحدہ نے منگل کے روز جنوبی غزہ کی پٹی کے رفح علاقے میں خوراک کی تقسیم کو معطل کرنے کا اعلان کیا جو "سپلائی کی کمی اور سکیورٹی کی کمی کی وجہ سے کیا گیا ہے"۔

رفح سے بے دخل 8 لاکھ افراد کےغیر محفوظ علاقوں میں ہیں: اونروا

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین(یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ اسرائیلی آپریشن شروع ہونے کے بعد رفح سے اب تک 800000 افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں مگران کے پاس کوئی محفوظ مقام نہیں اور وہ ہر وقت خطرے میں ہیں۔

یورو میڈ: رفح کراسنگ کی بندش کے نتیجے میں درجنوں زخمی، بیمار جاں بحق

یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری نے کہا ہے کہ 7 مئی کو "اسرائیلی" قابض فوج کے قبضے میں آنے کے بعد غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان رفح لینڈ کراسنگ کی مسلسل بندش سے فلسطینی شہریوں کے لیے تباہ کن انسانی بحران کی سنگینی میں اضافہ ہوا ہے اور سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی نسل کشی میں اضافہ ہوا ہے۔

مصری حکام نے رفح گذرگاہ بند کر دی

مصری حکام نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی بری گذرگاہ 'رفح' آج سوموار کے روز بند کردی ہے۔

رفح گذرگاہ تین روز کھلنے کے بعد دوبارہ بند کردی گئی

مصری حکام نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ رفح تین روز[ہفتہ ، اتوار اور سوموار] کو دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھولنے کے بعد دوبارہ بند کردیا ہے۔