جمعه 15/نوامبر/2024

رشیدہ طلیب

فلسطینی تنظیموں کی بندش مضحکہ خیز اور بلا جواز ہے: رشیدہ طلیب

امریکی رکن کانگریس رشیدہ طلیب نے کہا ہےکہ مغربی کنارے میں انسانی حقوق کے شعبے میں کام کرنے والے فلسطینی اداروں کو اسرائیلی ریاست کی طرف سے بند کرنا ایک ’مضحکہ خیز، بلا جواز حملہ‘ ہے۔

فلسطینی نژاد رشیدہ طلیب نے امریکی کانگریس کے پرائمری الیکشن جیت لیے

فلسطینی نژاد امریکی کانگریس کی خاتون رکن رشیدہ طلیب نے جمعرات کو مشی گن کے 12ویں ڈسٹرکٹ کے لیے ڈیموکریٹک پرائمری میں کامیابی حاصل کی۔

اسرائیلیوں کے بغیر ویزہ امریکا میں داخلے پر پابندی عاید کرنے کی مہم

امریکی ایوان نمائندگان کی ڈیموکریٹک پارٹی ک رکن رشیدہ طلیب نے ایک پٹیشن کے ذریعے مہم شروع کی جس میں امریکی صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ غاصب ریاست اسرائیل کے شہریوں کو بغیر ویزا کے امریکا میں داخلے کی اجازت دینے کی کوششوں کو منظور نہ کریں۔

اسرائیل لابی نے رشیدہ طلیب کو ہرانے کے لیے بھاری رقم مختص کر دی

یہودی امریکی ارب پتی ڈینیئل لوئب جو امریکا میں اسرائیل لابی تنظیموں کے حامی ہیں، نے فلسطینی نژاد امریکی رکن کانگریس رشیدہ طلیب کو شکست دینے کے لیے لاکھوں ڈالرز سے زیادہ رقم مختص کی ہے۔

ٹرمپ نے فلسطینی نژاد رکن کانگرس پر’سام دشمنی’ کا الزام تھوپ دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی نژاد رکن کانگرس اور ڈٰیموکریٹک پارٹی کی رہ نما رشیدہ طلیب کو ایک بارپھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر 'سام دشمنی' کا الزام عاید کیا ہے۔

اللہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہدایت دے: رشیدہ طلیب کی دادی کے ریمارکس

امریکی کانگریس کی فلسطینی نژاد رکن رشیدہ طلیب کو آبائی علاقے غرب اردن میں جانے سے روکنا اسرائیلی اقدام ذرائع ابلاغ کی توجہ کا خاص مرکز ہے۔ حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر دو مسلمان نژاد ارکان کانگرس رشیدہ طلیب اور الھان عمر کو فلسطین جانے سے روک دیا تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو جھوٹا شخص ہے: الھان عمر

افریقی نژاد امریکی قانون ساز الھان عمر نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کو جھوٹا شخص قرار دیا ہے۔ ان کا ہے کہ نیتن یاھو نے انہیں فلسطین کے دورے روکنے کے لیے جو من گھڑت جواز پیش کیا ہے اس میں کوئی صداقت نہیں۔

فلسطینی نژاد امریکی رکن کانگریس کا ٹرمپ کے استعفے کےلیے مہم کا اعلان

امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی کے نشان پر کانگریس کی رکن منتخب ہونے والے فلسطینی ںژاد رہ نما رشیدہ طلیب نے کہا ہے کہ آئین پر حلف برداری کے بعد ان کا پہلا کام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مہم چلانا ہوگا۔

فلسطینی کسانوں کےلباس میں فلسطینی نژاد امریکی نے کانگریس کاحلف اٹھالیا

فلسطینی نژاد امریکی خاتون رشیدہ طلیب نے گذشتہ روز کانگریس کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔ کانگریس کی رکنیت کی حلف برداری کی تقریب میں رشیدہ طلیب فلسطینی کسانوں کے لباس میں ملبوس تھیں۔ وہ پہلی فلسطینی نژاد خاتون ہیں جنہیں امریکی کانگریس کی رکنیت حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

فلسطینی نژاد مسلمان امریکی خاتون کانگریس کی رکن منتخب

امریکا میں سوموار کے روز ہونے والے کانگریس کے انتخابات میں دو مسلمان خواتین بھی کانگریس کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔ ان میں ایک مسلمان خاتون کا خاندانی پس منظر فلسطینی بتایا جاتا ہے۔