شنبه 16/نوامبر/2024

رزان النجار

فلسطینی شہیدہ رزان النجار انسانی خدمت کا عالمی استعارہ!

آج سے ایک سال قبل فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں زخمی ہونے والے فلسطینی مظاہرین کی مرہم پٹی کرنے والی 21 سالہ نرس رزان النجار کو اسرائیلی فوجیوں نے نشانہ بنا کر گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ جام شہادت نوش کر گئیں۔

اسرائیل نے نوجوان فلسطینی نرس کو منصوبے کے تحت شہید کیا: امریکی اخبار

امریکا کے ایک موقر اخبار 'نیویارک ٹائمز' نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چند ماہ قبل اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کی سرحد پر جمع ہونے والے فلسطینی مظاہرین پر گولیاں چلاتے ہوئے ایک نوجوان فلسطینی نرس رزان النجار کو باقاعدہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شہید کیا تھا۔

یونان نے ’فریڈم فلوٹیلا4‘ میں امدادی بحری جہاز شامل ہونے سے روک دیا

یونان کی حکومت نے انسانی حقوق کے کارکنوں کی طرف سے ایک بحری جہاز کو غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے کے لیے آنے والے عالمی امدادی قافلے ’فریڈیم فلوٹیلا 4‘ میں شامل ہونے سے روک دیا۔

’اسرائیل نے تنقید سے بچنے کے لیے النجار بارے من گھڑت کہانی تیار کی‘

حال ہی میں اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مقام پرزخمیوں کی مرہم پٹی کرتے ہوئے 21 سالہ طبی عملے کی کارکن نوجوان ڈاکٹر رزان النجار کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا جس پر صہیونی ریاست پر عالمی سطح پر شدید تنقید کی گئی تھی۔

’ہم سب رزان النجار ہیں اور اس کا مشن جاری رکھیں گے‘

گذشتہ جمعہ المبارک کو مشرقی غزہ میں اسرائیلی فوج نے حق واپسی کے لیے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کئی مظاہرین زخمی ہوگئے۔ بعض زخمیوں کو کو مرہم پٹی اور ابتدائی طبی امداد کے لیے ایک کیمپ میں لایا گیا جہاں دیگر ڈاکٹروں کے ہمراہ 21 سالہ رزان النجار نامی ایک نوجوان نرس بھی موجود تھیں۔

عالمی برادری غزہ میں نوجوان ڈاکٹر کے مجرمانہ قتل کا نوٹس لے:عرب لیگ

قابض اسرائیلی فوج کے نشانہ بازوں کی جانب سے کم عمر فلسطینی خاتون ڈاکٹر رزان النجار کے وحشیانہ قتل پر عرب لیگ نے سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔

شہیدہ رزان النجار سپرد خاک، جنازے میں عوام کا سمندرامڈ آیا

فلسطین کے علاقے غزہ میں زخمیوں کی مرم پٹی کرتے ہوئے اسرائیلی فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر وطن کی حرمت پر قربان ہونے والی جواں سال فلسطینی نرس رزان النجارکو سپرد خاک کردیا گیا۔