جمعه 15/نوامبر/2024

رجب طیب اردگان

اسماعیل ھنیہ کا ترک صدر کو فون، زلزلہ متاثرین سے متعلق تبادلہ خیال

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ روز ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ فون پر رابطہ کیا اور ان کے ملک میں آنے والے حالیہ ہولناک زلزلہ پر ترکیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کی۔

مسلمانوں کا قبلہ اول دنیا کے سامنے منظم ریاستی دہشت گردی کے نشانے پرہے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ایک دہشت گرد ریاست نے پوری دنیا کے سامنے فلسطینی قوم کے حقوق پامال کرنے کے ساتھ ساتھ القدس اور مسلمانوں کے قبلہ اول کو بھی نشانے پر رکھا ہوا ہے۔

اوباما نے بات نہیں مانی، نئی امریکی حکومت گولن کو ہمارے حوالے کرے:ترکی

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے امریکی انتظامیہ کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ امریکی صدر باراک اوباما کی یقین دہانیوں سے بہت مایوس ہوئے ہیں۔ انہوں نے ترکی میں فوجی بغاوت کے مبینہ منصوبہ ساز فتح اللہ گولن کو ہمارے حوالے نہیں کیا۔ تاہم وہ امید رکھتے ہیں کہ نئی امریکی حکومت گولن کو ترکی کے حوالے کرنے میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کرے گی۔

فلسطینی دھڑے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں: طیب ایردوآن

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کےسیاسی شعبے سربراہ خالد مشعل اور ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے استنبول میں گذشتہ روز ہونے والی ملاقات میں فلسطینی دھڑوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات ختم کرنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا ہے۔