
قابض صہیونی فوج نہتے فلسطینی مظاہرین پر پل پڑی،12 شہری زخمی
ہفتہ-25-مارچ-2017
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے مشرقی قصبے المغیر میں جمعہ کے روزفلسطینیوں شہریوں کے ایک پرامن احتجاجی جلوس پر اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں12 شہری شدید زخمی ہوگئے جب کہ آنسوگیس کی شیلنگ سے متعدد فلسطینی دم گھٹنے سے بھی متاثر ہوئے ہیں۔