چهارشنبه 30/آوریل/2025

رام اللہ

فلسطینی نوجوانوں کی سنگ باری سے دو اسرائیلی فوجی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں فلسطینی نوجوانوں کی سنگ باری کے نتیجے میں دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

صہیونی حکام کا رام اللہ میں 139 دونم فلسطینی اراضی پر قبضے کا منصوبہ

قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں 139 فلسطینی اراضی پر غاصبانہ قبضے کا منصوبہ بنایا ہے۔

رام اللہ میں اسرائیلی فوج کی فلسطینی ریلی پر فائرنگ، 9 شہری زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کے نتیجے میں 9 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

اشتہاری ہمارے حوالے کرو ورنہ پورا خاندان شہر بدر

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے نواحی علاقے کوبر کے ایک فلسطینی خاندان کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے فوج کو مطلوب نوجوان حوالے نہ کیا تو پورے خاندان کو شہر بدر کردیا جائے گا۔

یہودی آباد کاروں‌نے فلسطینی شہریوں کی بکریاں گاڑیوں تلے روند ڈالیں

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں "الون" روڈ پر یہودی آباد کاروں‌نے دانستہ طور پر فلسطینی شہری کی بکریاں کچل ڈالیں جس کے نتیجے میں کم سے کم 30 بکریاں ہلاک ہوگئیں۔

فلسطینی معلم رام اللہ اتھارٹی کی قید سے رہا

فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کے ہاں قید کیے گئے ایک فلسطینی استاد اور سماجی کارکن ثامر سباعنہ کو تین ہفتے کے بعد گذشتہ روز رہا کر دیا گیا۔

فلسطینی شہری کا اڑھائی سال میں اسرائیلی عدالت میں 106 بار ٹرائل

اسرائیلی جیلوں میں قید ایک فلسطینی شہری کا اڑھائی سال سے ٹرائل جاری ہے اور اب تک 106 بار اس کا ٹرائل کیا جا چکا ہے۔

اسرائیلی فوج نے شہید فلسطینی کا مکان بم سے اڑا دیا

قابض صہیونی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رام اللہ کے وسط میں واقع ایک فلسطینی خاندان کا مکان بم دھماکے سے اڑا دیا۔ مکان مسماری کی صہیونی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تو قابض فوج نے مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں ایک سو کے قریب فلسطینی زخمی ہوگئے۔

رام اللہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں الجلزون پناہ گزین کیمپ میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 15 سالہ محمود یوسف نخلہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے اسپتال پہنچایا گیا مگر وہ زخموں‌ کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اسرائیلی فوج نے رام اللہ میں معمر فلسطینی گولیاں مار کر شہید کر دیا

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں البیرہ کے مقام پر ایک صنعتی علاقے کے قریب ایک فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔