چهارشنبه 30/آوریل/2025

رام اللہ

قابض صہیونی فوج نے رام اللہ کے مغربی مرکزی دروازے کو بند کر دیا

قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں رام اللہ کے مغربی داخلی دروازے کو بند کردیا اور سڑک پر بیرئیر لگا دئیے جس سے ٹریفک جام ہو گئی۔

بم حملے کے بعد اسرائیلی فوج نے مغربی رام اللہ کی ناکہ بندی کردی

فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں جمعہ کے روزایک بم حملے میں صہیونی خاتون فوجی اہلکار کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی فوج نے پورے علاقے کواپنے گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ جمعہ کی شام سے جاری ناکہ بندی اورکریک ڈائون کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

غرب اردن: فدائی حملے میں یہودی آبادکارخاتون ہلاک، تین زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں 'دولیو' یہودی کالونی کے قریب ایک فدائی حملے کے نتیجے میں ایک یہودی آباد کار خاتون ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

‘سیکٹر سسٹم’ کا خاتم، رام اللہ حکومت کے قول و فعل میں تضاد!

حال ہی میں جب اسرائیل نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں وادی الحمص کے مقام پر فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کا وحشیانہ آپریشن شروع کیا تو اس پر فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے بہ ظاہر حوصلہ افزاء رد عمل سامنے آیا۔ فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم محمد اشتیہ نے وادی الحمص میں مکانات کی مسماری پراپنے ردعمل میں کہا کہ وادی الحمص اوسلو معاہدے کی تقسیم کے تحت سیکٹر'اے' میں واقع ہے مگرآج کے بعد ہم تمام سیکٹرسسٹم کا معاہدہ ختم کرتے ہوئے پورےغرب اردن کوایک ہی سیکٹر میں تبدیل کرے گی۔

اقوام متحدہ کا فلسطینی بچے کو گولیاں مارنےکی آزادانہ تحقیقات کامطالبہ

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمیشن کی طرف سے اسرائیل سے مطالبہ کیا گیاہے کہ وہ 9 سالہ فلسطینی بچے کو وحشیانہ طریقے سے گولیاں مار کر شدید زخمی کرنے کے واقعے کی آزادانہ تحقیقات کرائے اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

قابض فوج کا وحشیانہ کریک‌ ڈاؤن، 19 فلسطینی گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کے دوران مزید 19 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

الشیخ حسن یوسف کو انتقام کا نشانہ بنانے پر صہیونی ریاست کے خلاف مظاہرے

قابض صہیونی حکام کی جانب سے زیرحراست فلسطینی رہ نما الشیخ حسن یوسف کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے پر فلسطینی شہریوں نے سخت احتجاج شروع کیا ہے اور اسیر رہ نما اور اس کے خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

رام اللہ: شاہراہ کویتی پارلیمنٹ کے اسپیکر مرزوق الغانم کے نام موسوم

فلسطین کے علاقے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کی بلدیہ نے ایک اہم شاہراہ کا نام' شاہراہ بحرین' سے تبدیل کرکے کویتی پارلیمنٹ کے اسپیکر 'شاہراہ مرزوق الغانم' رکھ دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد الغانم کے فلسطینیوں کی بے لوث حمایت اور قضیہ فلسطین کے توانا آواز بلند کرنے پرمبنی جرات مندانہ موقف کا اعتراف کرنا ہے۔

رام اللہ کے اسیران کے خلاف انتظامی حراست کے 24 احکامات جاری

اسرائیلی فوجی عدالت نے صرف رام اللہ میں فلسطینی قیدیوں کے خلاف انتظامی حراست کے 24 احکامات جاری کیے ہیں۔

"صہیونی ریاست کا ظلم پر ظلم” شہید کےدیدار کےلیے بھی 1400 ڈالر!

فلسطینی شہریوں‌ کے خلاف صہیونی ریاست کے وحشیانہ مظالم کی بدترین شکلیں روزانہ سامنے آتی ہیں۔ صہیونی دشمن ایک طرف فلسطینیوں کو ماورائےعدالت وحشیانہ طریقے سے قتل کرتی ہے اور قتل کرنے کے بعد شہداٰء کے لواحقین کو بھی طرح طرح کی مصیبتوں اورآزئشوں میں ڈالا جاتا ہے۔ نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ صہیونی فوج نےفلسطینیوں کو شہیدکرنے کے بعد ان کی لاشیں قبضے میں لینے ساتھ ان کے دیدار پر اہل خانہ کوبلیک میل کیاجاتا ہے۔ ان سے ہزاروں شیکل کی رقم طلب کی جاتی ہے۔