چهارشنبه 30/آوریل/2025

رام اللہ

قابض صہیونی فوج نے رام اللہ میں دیر نضام کے داخلی دروازے کو بند کر دیا

قابض اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ شہر کے مغرب میں دیر نضام گاوں کے مرکزی داخلی دروازے کو دوبارہ بند کر دیا۔

غرب اردن کے وسطی علاقے اسرائیلی فوجی چھائونی میں تبدیل

قابض صہیونی فوج نے گذشتہ روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی علاقے رام اللہ اور اس کے اطراف کو فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا۔

جنین اور رام اللہ سے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 11 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں رام اللہ اور جنین میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائی کے میں 11 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں میں سابق اسیران بھی شامل ہیں۔

رام اللہ : اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان کو گولی مار دی

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں دیر نظام کے مقام پر ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔

عباس ملیشیا نے فلسطینی لڑکوں کے ہاتھ پائوں توڑ کر آگ میں جلا ڈالا

فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں قائم فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت نام نہاد سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں حراست میں لیے گئے فلسطینیوں پر بدترین تشدد کی خبریں معمول کا حصہ ہیں مگرعباس ملیشیا کے وحشی جلاد اس تشدد میں اس حد تک چلے جائیں گے اس کی توقع نہیں تھی۔

قابض فوج نے نہتے فلسطینی بچے پر وحشی کتے چھوڑ دیے

فلسطینی محکمہ امور اسیران نے اسرائیلی فوج کی بربریت کے ایک تازہ اور وحشیانہ جرم کا پردہ چاک کیا ہے اور بتایا ہے کہ قابض فوج نے ایک فلسطینی بچے کی گرفتاری کے وقت اس پرنہ صرف وحشیانہ تشدد کیا بلکہ اس پر وحشی تفتیشی کتے چھوڑے جنہوں نے اسے بری طرح نوچ ڈالا۔

اسرائیلی جیل اسپتال میں 12 فلسطینی زندگی ۔ موت کی کشمکش میں

اسرائیل میں قیدیوں کے لیے برائےنام بنائے گئے اسپتال الرملہ میں اس وقت 12 فلسطینی بیمار داخل ہیں مگرانہیں وہاں پر جیل جیسے ماحول کا سامنا ہے اور کسی قسم کی طبی مدد فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔

قیدیوں پر وحشیانہ تشدد اسرائیل کے جنگی جرائم کا ثبوت ہے

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنےوالی تنظیم' ضمیر فائویڈیشن' کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں زیرحراست فلسطینیوں پرڈھائے جانے والےمظالم اور تشدد صہیونی ریاست کو جنگی جرائم کی مرتکب ریاست قرار دینے کے لیے کافی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ برس اگست میں 'بوبین' کے مقام پر کی گئی مزاحمتی کارروائی کے دوران ایک صہیونی خاتون ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے۔ اسرائیلی فوج نے اس کارروائی کے ذمہ دار متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لیا اور ان پر بدترین جسمانی تشدد کیا گیا۔

لوٹ مار فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کا مکروہ صہیونی ہتھکنڈہ

قابض صہیونی فوج کی فلسطینی شہریوں کے خلاف جاری ریاستی دہشت گردی کے دوران نہ صرف فلسطینیوں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے بلکہ بے گناہ فلسطینیوں کےگھروں میں گھس کر قیمتی سامان اور نقدی وزیورات کی لوٹ مار کی مہم بھی اپنے عروج پر ہے۔

اسرائیل نے نائل البرغوثی کی اہل خانہ سے ملاقات پرپابندی لگا دی

قابض صہیونی حکام نے 62 سالہ فلسطینی اسیر رہ نما نائل البرغوثی کو قید تنہائی میں ڈالنے کے بعد ان کے اہل خانہ اور وکلاء سے ملاقات پر پابندی عاید کردی ہے۔