جمعه 15/نوامبر/2024

رام اللہ اتھارٹی

عباس ملیشیا کے لیے امریکی امداد کی بحالی پر حماس کی شدید تنقید

امریکا کی طرف فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے ماتحت غرب اردن میں قائم کردہ ملیشیا کی مالی امداد بحال کرنے کے اعلان پر کڑی تنقید کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ امریکا غرب اردن میں عباس ملیشیا کے ہاتھوں شہری آزادیوں کی پامالیوں کو نظرانداز کرکے عباس ملیشیا کے اسرائیل سے نام تعاون کے بدلے میں امداد فراہم کررہا ہے۔

تنظیم آزادی فلسطین نے رام اللہ اتھارٹی کی سائبروار کی مذمت کردی

فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ایک رکن اور ہیومن رائٹس اینڈ سول سوسائٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ احمد التمیمی نے بدھ کے روز کہا کہ ویب سائٹوں کو بلاک کرنے کا فیصلہ بین الاقوامی معاہدوں سے متصادم ہے۔ فلسطینی اتھارٹی نے کئی عالمی معاہدوں پربغیر کسی تحفظ کے دستخط کیے ہیں جن میں ملک میں آزادی اظہار رائے اور ابلاغ کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے آن لائن ویب سائیٹ کو آزادانہ کام کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

فلسطینی معلمہ کی رام اللہ اتھارٹی کی قید میں تیسرے روز بھوک ہڑتال جاری

فلسطینی اتھارٹی کی قید میں موجود فلسطینی معلمہ آلاء بشیر نے ظالمانہ حراست کے خلاف بہ طور احتجاج آج تیسرے روز بھی مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

’بلدیاتی انتخابات کے آمرانہ فیصلے نے قومی مفاہمت کا موقع ضائع کر دیا‘

فلسطین کی قومی سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غرب اردن میں بلدیاتی انتخابات کرانے اور غزہ کی پٹی میں نہ کرانے کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رام اللہ اتھارٹی کے آمرانہ فیصلے نے قومی مفاہمت کا ایک اور موقع گنوا دیا ہے۔

بھوک ہڑتالی اسیر موت کے منہ میں، فلسطینی اتھارٹی پرسکوت مرگ طاری!

اسرائیلی جیلوں میں دو ماہ سے زاید عرصے سے بھوک ہڑتال کرنے والے تین فلسطینیوں کی حالت بدستور تشویشناک ہے مگر دوسری طرف فلسطینی اتھارٹی کا منفی کردار عوام میں سخت غم وغصے کا موجب بن رہا ہے۔ عوامی، سیاسی اور سماجی سطح پر فلسطینی اتھارٹی کی خاموشی اور کھلم کھلا غفلت کو سخت الفاظ میں ہدف تنقید بنایا جا رہا ہے۔

رام اللہ اتھارٹی اور اسرائیلی لیبر فیڈریشن کی مشترکہ کانفرنس

فلسطینی اتھارٹی کے لیبر کے شعبے کے حکام اور صہیونی لیبر فیڈریشن ‘‘ھسٹڈروٹ’’ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس پر فلسطین کے عوامی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔