
رزان النجار سے ساجد مزھر تک
اتوار-31-مارچ-2019
حال ہی میں قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں مظاہرے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو مرہم پٹی کرنے والے 17 سالہ ساجد مزھر کو اسرائیلی فوج نے گولیوں سے چھلنی کردیا۔ انسانیت کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے فلسطینیوں کی کڑی میں ساجد مزھر کی شہادت ایک نیا اضافہ ہے۔ ساجد نے اپنی جان دے کر پوری دنیا کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ اسرائیل ہر فلسطینی کا دیرینہ دشمن ہے۔ چاہے اس فلسطینی کے ہاتھ میں بندوق ہو یا وہ زخمیوں کے علاج معالجے اور اس کی مرہم پٹی میں جیسے انسانی خدمت کے کام میں مصروف ہو۔