جمعه 15/نوامبر/2024

رات کو چھاپے

اسرائیلی فوج کے رات کو چھاپے، گھروں میں سوئے20 فلسطینی اٹھا لیے

قابض صہیونی فورسز نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران گھروں میں سوئے 20 فلسطینیوں کو اٹھا کر حراستی مراکز منتقل کردیا ہے۔ تلاشی کی کارروائیوں کی آڑ میں قابض صہیونی فوج نے گھروں میں گھس کر لوٹ مار کی اور قیمتی سامان، نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لیے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فورسز نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں بیت عوا کے مقام پر تلاشی کے دوران تین فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے اٹھا لیا۔مرکز کے نامہ نگار نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی آٹھ جیپوں نےمقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے بیت عوا میں چھاپہ مارا اور گھروں میں سوئے تین فلسطینیوں عمر مسالمہ، غازی فاروق اور عالی عارف سویطی کو ہتھکڑیاں لگا کر انہیں کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔جنوبی الخلیل شہر میں اسرائیلی فوج نے متعدد گھروں پر چھاپے مارے۔ الظاھریہ قصبے میں شہید فلسطینی سعد قیسیہ کے گھر پر چھاپے کے علاوہ اطراف میں بھی گھر گھر تلاشی کے دوران توڑپھوڑ کی گئی۔خیال رہے کہ سعد قیسیہ کو کل اسرائیلی فوج نے ایک یہودی آباد کار پر چاقو کےحملے کے ا

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن،24 فلسطینی حراست مراکز منتقل

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں آج جمعرات کو گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 24 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد حراستی مراکز میں منتقل کردیا ہے۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر فلسطینی شہر اسرائیلی فوج کی چھاؤنیوں میں تبدیل

فلسطین میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر اسرائیلی فوج کی جانب سے نام نہاد امن وامان کی آڑ میں فلسطینی شہروں کو فوجی چھاؤنیوں میں تبدیل کردیا گیا۔ صہیونی فوج نے عید کے روز فلسطینی شہریوں کے گھروں کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس کرخواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا۔

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی کریک ڈاؤن میں شدت،مزید 34 شہری گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے، مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ کی پٹی میں جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی مہمات کے دوران کم سے کم 34 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔