
‘دیوار براق’ صرف مسلمانوں کا مقدس مقام۔ دیوار گریہ نام غلط ہے
پیر-31-مئی-2021
مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھرنےباور کرایا ہےکہ مسجد اقصیٰ سے متصل دیوار براق صرف اور صرف مسلمانوں کا مقدس مقام ہے جس پر کسی دوسے مذہب کے پیروکاروں کا کوئی حق نہیں۔ جامعہ الازھرنے واضحکیا ہے کہ دیوار براق کو غلط طور پر'دیوار گریہ' کا نام دیا جاتا ہے۔ یہ نام قطعی غلط اور بے بنیاد ہے۔ دیوار براق خالص وقف اسلامی کا حصہ ہے۔