جمعه 15/نوامبر/2024

دیوار براق

’براق اسکوائر میں لفٹ ’مسجد اقصیٰ‘ کے محاصرے کی سازش کا حصہ ہے ‘

مقبوضہ بیت المقدس میں سپریم اسلامک اتھارٹی کے سربراہ اور مسجد اقصیٰ کے امام الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ قابض اسرائیلی کی جانب سے البراق اسکوائرمیں برقی لفٹ کی تنصیب یہودیوں کے منصوبے کے تحت مسجد اقصیٰ کا محاصرہ کرنے کے بڑے یہودی منصوبے کا حصہ ہے۔

ہزاروں آباد کاروں کی مقام براق پر اشتعال انگیز مذہبی رسومات میں شرکت

جمعے کی فجر کے وقت ہزاروں آباد کاروں نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کی مغربی دیوار براق کے سامنے جمع ہو کر تلمود تعلیمات کے مطابق رسومات اور دعائیں ادا کیں۔

قابض اسرائیلی حکومت نےالقدس کو یہودیانے کے خطرناک منظوری دے دی

اتوار کی شام صیہونی غاصب حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کی سازشوں کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے کئی خطرناک فیصلوں کی منظوری دی، جس سے خطے میں غصے اور کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔

فلسطینی شخصیات کی مسجد الاقصیٰ کی مشرقی دیوار کو یہودیانے پر انتباہ

مقبوضہ بیت المقدس کی سرکردہ شخصیات نے بدھ کے روزمسجد اقصیٰ کی مشرقی دیوار کو یہودی بنانے اور اسے دیوار براق کی طرح آباد کاروں کی رسومات اور عبادات کے لیے مختص کرنے کی قابض اسرائیل کی کوششوں سے خبردار کیا۔

مسجد اقصیٰ کے ستونوں سے پتھر گرنے کا واقعہ

مقبوضہ بیت المقدس میں محکمہ اوقاف اسلامی نے جمعے کے روز بتایا کہ مسجد اقصیٰ کے ایک ستون سے پتھروں کے ٹکڑے گر رہے ہیں۔ وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

دیوار براق کو یہودیانے کا خطرناک اسرائیلی منصوبہ

قابض اسرائیلی حکومت نے 35 ملین ڈالرکے منصوبے کی منظوری دی ہے جس کا مقصد دیوارالبراق کے ’اسٹیس کو‘ تبدیل کرنا ہے۔ دیوار براق مسجد اقصیٰ کی مغربی دیوار سے متصل ہے۔

‘دیوار براق’ صرف مسلمانوں کا مقدس مقام۔ دیوار گریہ نام غلط ہے

مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھرنےباور کرایا ہےکہ مسجد اقصیٰ سے متصل دیوار براق صرف اور صرف مسلمانوں کا مقدس مقام ہے جس پر کسی دوسے مذہب کے پیروکاروں کا کوئی حق نہیں۔ جامعہ الازھرنے واضح‌کیا ہے کہ دیوار براق کو غلط طور پر'دیوار گریہ' کا نام دیا جاتا ہے۔ یہ نام قطعی غلط اور بے بنیاد ہے۔ دیوار براق خالص وقف اسلامی کا حصہ ہے۔

دیوار براق میں یہودیوں کی رسائی کے لیے سیڑھی بنانے پر اردن کی مذمت

اسرائیل نے یہودی آباد کاروں کی مسجد اقصیٰ، دیوار براق اور پرانے بیت المقدس کے تاریخی مقامات تک رسائی آسان بنانے کے لیے ایک نئی آہنی سیڑھی بنائی ہے۔ دوسری طرف اردن نے مقدس مقام میں سیڑھی بنائے جانے کے اسرائیلی اقدام کو مسلمانوں کے مذہبی امور میں مداخلت قرار دیا ہے۔

‘دیوار براق’ وقف اسلامی، غیرمسلموں کا اس سے کوئی تعلق نہیں:فتویٰ

فلسطین کے ممتاز عالم دین اور قبلہ اول کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے فتویٰ صادر کیا ہے جس واضح کیا ہے کہ 'دیوار براق' مسجد اقصیٰ کا اٹوٹ انگ اور وقف اسلامی مقام ہے جس کے ساتھ کسی غیرمسلم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

دیوار براق کی مرمت کا اسرائیلی اقدام قبلہ اول کے امور مداخلت ہے: اردن

اردن نے اسرائیل کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی مغربی دیوار جسے دیوار براق بھی کہا جاتا ہے کی مرمت کے اعلان کو اشتعال انگیز، قبلہ اول کےامور میں مداخلت اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔