
بیت المقدس کی تقسیم کے لیے اسرائیل نے نئی دیوار کی تعمیر شروع کردی
منگل-17-مارچ-2020
اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر کے جنوب میں الشیخ سعد کے علاقے کو صور باھر سے الگ کرنے کے لیے ایک نئی دیوار کی تعمیر شروع کی ہے۔ یہ دیوار اسرائیل کی القدس میں تعمیر کی گئی دیوار فاصل کا حصہ ہے۔ اس کی تعمیر سے نہ صرف القدس مزید ٹکڑوں میں تقسیم ہوجائے گا بلکہ صور باھرکے 6 ہزار فلسطینی باشندے شہر سے کٹ جائیں گے۔