
اکتوبرمیں مسجد اقصیٰ پر24 دھاوے، مسجد ابراہیمی میں 73 باراذان پرپابندی
پیر-7-نومبر-2022
فلسطینی محکمہ اوقاف اور مذہبی امور کے وزیر الشیخ حاتم البکری نے کہا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں اسرائیلی قابض فوج اور اس کے آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر 24 بار دھاوا بولا۔انہوں نے بتایا کہ مسجد ابراہیمی پر 73 مرتبہ مسجد ابراہیمی میں اذان دینے پر پابندی لگائی جب کہ گزشتہ اکتوبر میں پانچ دن مسجد ابراہیمی کو بند رکھا گیا۔