جمعه 15/نوامبر/2024

دھاوے

فلسطینیوں پر پابندیاں، یہودی شرپسندوں کے قبلہ اول پر دھاوے جاری

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کے داخلے پر پابندیوں کے ساتھ ساتھ یہودی آباد کاروں کومقدس مقام کی بے حرمتی کی کھلی چھٹی دی گئی ہے۔ آج جمعرات کو 27 یہودی آباد کار اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کر نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

اسرائیلی وزراءاور ارکان پارلیمان کو قبلہ اول پر دھاووں کی اجازت

اسرائیلی حکومت نے وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور دیگر سینیر سرکاری افسران کے قبلہ اول میں داخلے پر عاید کردہ پابندی ختم کرتے ہوئے انہیں حرم قدسی کی بے حرمتی کی اجازت دے دی ہے۔

یہودی آباد کاروں کی جانب سے قبلہ اول کی بے حرمتی جاری

یہودی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر دھاووں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ آج اتوار کو 73 انتہا پسند یہودیوں پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ کے بے حرمتی کی۔

اسرائیلی فوج کے غرب اردن، القدس میں دھاوے، متعدد فلسطینی گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں غرب اردن اور بیت المقدس میں آج منگل کو بھی فلسطینی شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق قابض فوج نے دھاووں میں کم سے کم سات فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

مسجد اقصیٰ پر 100 یہودی شرپسندوں کے دھاوے

یہودی شرپسندوں کی طرف سے مسلمانوں کے قبلہ اول پر دھاووں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج جمعرات ایک سو سے زاید یہودی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مسلمانوں کے تاریخی مقدس مقام کی بے حرمتی کے اشتعال انگیز اقدام کا ارتکاب کیا۔

پولیس کی سیکیورٹی میں سیکڑوں یہودیوں کے مسجد اقصیٰ پر دھاوے

یہودی اشرار کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی کی مسلسل بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل اتوار کواڑھائی سو یہودی شرپسندوں نے قبلہ اول میں داخل ہو کر مذہبی رسومات کی ادائی اورعبادت کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

جنگی مشقوں کی آڑ میں نابلس شہر پر صہیونی فوج کے دھاوے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں صہیونی فوج نے جنگی مشقوں کے آغاز کے ساتھ ہی فلسطینی قصبوں اور پناہ گزین کیمپوں پر چھاپہ مار کارروائی شروع کی ہے۔ گذشتہ روز جنگی مشقوں کی آڑ میں نابلس میں قائم دو پناہ گزین کیمپوں بلاطہ اور معسکر پر اسرائیلی فوجیوں نے دھاوے بولے، شہریوں کو گھروں میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا اور تلاشی کے بہانے قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اورلوٹ مار بھی کی گئی۔

’یہودی آباد کاروں کے دھاوے روکیں، فلسطینی قبلہ اول میں موجود رہیں‘

بیت المقدس کی مذہبی اور سرکردہ سماجی شخصیات نے فلسطینی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ آج اتوار اور کل سوموار کے روز یہودی شرپسندوں کے قبلہ اول پر دھاووں کی روک تھام کے لیے قبلہ اول میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔