جمعه 15/نوامبر/2024

دھاوا

یہودی شرپسندوں کا مسجد پر دھاوا ، لاؤڈ اسپیکر، اذان کے الات کی توڑپھوڑ

قابض اسرائیلی فوجیوں اور یہودی شرپسندوں کے حملوں میں فلسطین کی مساجد اور ان میں موجود اذان کے آلات بھی محفوظ نہیں رہے ہیں۔ گذشتہ روز یہودی شرپسندوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں دورا کے مقام پر ایک مسجد میں گھس کر اس کی بےحرمتی کی اور مسجد میں لگے اذان کے آلات اور لاؤڈ اسپیکر توڑ دیے۔

یہودی شرپسندوں کے پولیس کی سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوے

یہودی اشرار کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی کی مسلسل بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل سوموار کو دسیوں یہودی شرپسندوں نے قبلہ اول میں داخل ہو کر مذہبی رسومات کی ادائی اورعبادت کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

اسرائیلی فوج کا بیت لحم کے مہاجر کیمپ پر دھاوا، نوجوانوں ساتھ جھڑپیں

قابض اسرائیلی فوج کی ایک بڑی تعداد نے دہیشہ مہاجر کیمپ پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

یہودی شرپسندوں کی جانب سے قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری

یہودی آبادکاروں کی طرف سے مسلمانوں کے مقدس مذہبی مقام قبلہ اول پر دھاووں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ کل جمعرات کو دن بھر یہودیوں کا مسجد اقصیٰ میں مذہبی رسومات کی ادائی کے لیے آنا جانا لگا رہا۔ یہودی شرپسندوں کو اسرائیلی پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔

اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر وحشیانہ تشدد، 15 نمازی زخمی

اسرائیلی فوج نے گذشتہ شام مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دفاع میں نہتے فلسطینی نمازیوں پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں کم سے کم 15 نمازی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کو براہ راست گولیاں لگی ہیں۔ جس کے نتیجے میں ان کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

اسرائیلی فورسز کا وحشیانہ کریک ڈاؤن جاری، مزید 14 فلسطینی زیرحراست

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی جانب سے وحشیانہ گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سوموار کے روز اسرائیلی فورسزنے مختلف کارروائیوں کے دوران کم سے کم 14 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

الخلیل میں اسرائیلی فوج کے 10 ایام میں 2400 فلسطینی گھروں پر دھاوے

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ گذشتہ 10 ایام سے الخلیل شہر کے محاصرے کے دوران صہیونی فوج نے 2400 فلسطینی گھروں پر دھاوے بول کر نہتے فلسطینیوں کو زدو کوب کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کار قبلہ اول میں دخل

اسرائیلی فوج اور پولیس کی فوج پروف سیکیورٹی میں دسیوں یہودی آباد کاروں نے آج اتوار کے روز مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر مقدس مقام کی بے حرمتی اور مذہبی رسومات اور عبادت کی آڑ میں اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کرتے رہے۔

اسرائیلی فوج کا غرب اردن میں کریک ڈاؤن، 10 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائیوں میں کم سے کم دس فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ قابض فوج نے تلاشی کی کارروائیوں میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے رہ نما کے گھرمیں توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی گئی۔

غزہ پر تیسرے روز بھی اسرائیلی فوج کی بمباری جاری، مزید کئی مکانات تباہ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی جانب سے آج جمعہ کو مسلسل تیسرے روز بھی وحشیانہ بمباری اور گولہ باری جاری ہے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔