شنبه 16/نوامبر/2024

دھاوا

صہیونی فوج کی فلسطینی یونیورسٹی پر غیرمسبوق جارحیت

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی یونیورسٹی پراسرائیلی فوجی کمانڈوز نے دھاوا بول کر نہتے طلباء اور اساتذہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کی کھلے عام توہین کی۔

امریکی کانگریس کے ارکان کا یہودیوں کے ہمراہ قبلہ اول پر دھاوا

گذشتہ روز امریکی کانگریس کے ایک ارکان نے یہودی آباد کاروں کے ہمراہ ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات بھی ادا کیں۔

119 صہیونی انتہا پسندوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکاروں نے سوموار کی صبح مسجد اقصی کے کمپاونڈ میں ہلہ بول دیا۔ حملہ آور جتھوں نے یہ کارروائی سخت ترین اسرائیلی سیکیورٹی میں سرانجام دی۔

یہودی آبادکاروں کا ایک بار پھر مسجد اقصیٰ پر دھاوا

مقبوضہ بیت المقدس میں عالم اسلام کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کے مغاربہ گیٹ کے ذریعے سے یہودی آبادکاروں کے ایک غول نے دھاوا بول دیا۔

مسجد اقصیٰ پر 50 یہودی طلبا کے دھاوے

کل سوموار کے روز انتہا پسند یہودیوں طلباء کی بڑی تعداد دن پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی اور مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

اسرائیلی فوج کا حضرت یوسف کے مزار پر دھاوا

قابض صہیونی فوجیوں کی بڑی تعداد نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پردھاوا بولا۔ قابض فوج نے اردن سے واپس آنے والے ایک فلسطینی لیکچرار کو بھی حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

مسجد اقصیٰ کو یہودیوں کا ’مذہبی مقام‘ قرار دینا اعلان جنگ ہے

اسلامی تعاون تنظیم ’او آئی سی‘ نے اسرائیلی عدالت کی طرف سے مسجد اقصیٰ کو یہودیوں کا مقدس مذہبی مقام قرار دینے کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو عالم اسلام کے خلاف جنگ اور تصادم کی سازش قرار دیا ہے۔

’ام الحیران‘ کے فلسطینی مکین صہیونی فوج کے مسلسل زیرعتاب

فلسطین کے شمالی علاقے جزیرہ نما النقب میں قائم ام الحیران نامی فلسطینی قصبے کے مکین صہیونی فوج کے مسلسل عتاب اور مظالم کا شکار ہیں۔ دو روز قبل مقامی فلسطینی آبادی نے عارضی شیلٹرز قائم کرنےکی کوشش کی تھی مگر قابض فوج نے گذشتہ روز قصبے پر دھاوا بولا اور بے سہارا خواتین اور بچوں کے شیلٹرز پرقبضہ کرلیا۔

صہیونی پولیس کی سیکیورٹی میں35 یہودیوں کے قبلہ اول پردھاوے

یہودی شرپسندوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی کی مسلسل بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل اتوار کو بیسیوں یہودی شرپسندوں نے قبلہ اول میں داخل ہو کر مذہبی رسومات کی ادائی اورعبادت کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز صبح کے وقت 35 یہودی شرپسندوں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں31 یہودیوں کے قبلہ اول پردھاوے

یہودی شرپسندوں کی طرف سے مسلمانوں کے قبلہ اول پر دھاووں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز دسیوں یہودی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مسلمانوں کے تاریخی مقدس مقام کی بے حرمتی کے اشتعال انگیز اقدام کا ارتکاب کیا۔