اڑھائی ہزار یہودی آباد کاروں کا حضرت یوسف کے مزار پر دھاوا
منگل-22-جنوری-2019
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےشمالی شہر نابلس میں جلیل القدر پیغمبرحضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر یہودی آبادکاروں کی بڑی تعداد نے دھاوا بولا اور تلمودی مذہبی تعلیمات کے مطابق وہاں پرمذہبی رسومات ادا کیں۔ اس موقع پر فلسطینی شہریوں اور یہودی اشرار کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ قابض فوج نے فلسطینی شہریوں پر آنسوگیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جب کہ یہودیوں کو مقدس مقام پر دھاوے کے لیے فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی۔