چهارشنبه 30/آوریل/2025

دوریاستی حل

تنازعہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت پر عراقی وزیرخارجہ سے باز پرس

عراق کےوزیرخارجہ محمد الحکیم نے کہا ہے کہ ان کا ملک آزاد فلسطینی ریاست کےقیام کے لیے دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عراق فلسطینی ریاست کے قیام اور اقوام متحدہ میں آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا پرچم لہرانا چاہتےہیں۔ دوسری جانب ملک کی سیاسی اور پارلیمانی جماعتوں نے وزیر خارجہ کے بیان کو قومی موقف سے انحراف قرار دیتے ہوئے پارلیمنٹ میں اس کی وضاحت کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی ریاست کے مطالبے سے دست برداری، امریکا کا اصل چہرہ بے نقاب

امریکا میں ری پبلیکن پارٹی کے حمایت یافتہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد واشنگٹن کی اسرائیل نوازی میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکی حکومت کی طرف سے حال ہی میں آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کے مطالبے سے دست برداری نے امریکی حکومت کا حقیقی مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔