جمعه 02/می/2025

دورہ ماسکو

حماس کے وفد کا دورہ ماسکو، روس کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات

کل جمعرات کو اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کےروس کے دورے پرآئے وفد نے روسی نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں کے وفد نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کے دھاووں اور بیت المقدس کی تازہ صورت حال پر بات کی۔

حماس کے وفد کا دورہ ماسکو، روسی حکام سے ملاقات

کل بدھ کو اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے ماسکو کے دورے کےدوران روسی حکام سے بات چیت کی۔ حماس کے سینیر رہ نما ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے دارالحکومت ماسکو میں روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف کے ساتھ فلسطین میں جاری اسرائیلی خلاف ورزیوں پر بات چیت کی۔ فلسطینیوں کے خلاف مزاحمت کے حق پر زور دیا۔ حماس کی قیادت نے روسی حکام کو خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا تو فلسطین میں اسرائیلی دشمن کے خلاف عوامی غم وغصہ آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے۔

حماس کے وفد کا دورہ ماسکو، روسی حکام سے ملاقات

گذشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے ارکان پر مشتمل ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے روس کے دورے کے دوران ماسکومیں روسی حکام سے ملاقات کی۔