
مشعل نے دورہ لبنان میں کوئی انٹرویو نہیں دیا
بدھ-29-دسمبر-2021
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے ایک بیان میں باور کرایا ہے کہ حال ہی میں جماعت کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے اپنے دورہ لبنان کے دوران کسی نجی ابلاغی ادارے کو انٹرویو نہیں دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ’اساس میڈیا‘ کی طرف سے اپنی ویب سائٹ پر شائع خالد مشعل سے منسوب انٹرویو جعلی اور من گھڑت ہے۔