چهارشنبه 30/آوریل/2025

دورہ غزہ

فلسطین میں متعین ترک سفیر کا دورہ غزہ، بحالی کے منصوبوں کا جائزہ

فلسطین میں متعین ترکی کے نئے سفیر گوگان تورک اوگلو نے کل منگل کو جنگ زدہ محصور فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ترکی کے تعاون سے جاری ترقیاتی اور بحالی کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔

یورپی یونین کے 22 ممالک کے سفیروں کا وفد آج غزہ کا دورہ کرے گا

فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے مسلط کردہ محاصرے کے دس سال کے دوران پہلی بار یورپی ممالک کے سفیروں کا ایک بڑا وفد آج غزہ پہنچ رہا ہے۔ غزہ جانے والے وفد میں 22 یورپی ملکوں کے سفیر شامل ہوں گے۔

سوئس سفیر کا سفارت کاروں کے وفد کے ہمراہ غزہ کا دورہ

فلسطین میں متعین سوئٹرزلینڈ کے سفیر نے گذشتہ روز سفارت کاروں کے ایک وفد کے ہمراہ اسرائیلی محاصرے کے شکار علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا۔

اسرائیل نے فلسطینیوں کا نظام زندگی تباہ وبرباد کر دیا ہے: بان کی مون

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کی ظالمانہ پالیسیوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ صہیونی ریاست نے فلسطینیوں کا نظام زندگی تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے۔

ترک امدادی ادارے’ہلال احمر‘ کے سربراہ کا دورہ غزہ

ترکی کے امدادی ادارے’ ترک ہلال احمر‘ کے سربراہ اپنے دو روزہ دورے پر فلسطین کے جنگ سے متاثرہ علاقے غزہ کی پٹی پہنچے ہیں جہاں وہ ترکی کے تعاون سے جاری امدادی کاموں کا جائزہ لیں گے۔

بان کی مون آئندہ ہفتے غزہ کا دورہ کریں گے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون آئندہ ہفتے فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی کا خصوصی دورہ کریں گے۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ غزہ میں امن وامان کی صورت حال اور اسرائیلی جنگوں کے بعد جاری تعمیرو نو کے منصوبوں کا جائزہ بھی لیں گے۔

غزہ کے لئے معاشی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے: بیلجئین وزیر خارجہ

بیلجئیم کے وزیر خارجہ دیدئیر رینڈرز نے غزہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کی مدد کے لئے ایک معاشی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے۔