جمعه 15/نوامبر/2024

دورہ غزہ

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا جائزہ لینے معائنہ کمیشن کی غزہ آمد

کل منگل کو ایک یورپی سفارتی وفد غزہ کی پٹی میں ایریز چیک پوائنٹ کے ذریعے پہنچا۔ یہ دورہ کئی گھنٹے جاری رہا۔

گذشتہ برس 727 عالمی سفارتکاروں نے غزہ کے دورے کیے

فلسطین کے ایک سفارتی ذریعے نے بتایا کہ گذشتہ برس غزہ کی پٹی میں بین الاقوامی سفارت کاروں کی بڑی تعداد کی آمد ورفت دیکھی گئی۔ پچھلے سال غرب اردن کے راستے 727 عالمی سفارت کاروں اور سفیروں‌ نے غزہ کے دورے کیے۔

مصر کےسیکیورٹی وفد کا دورہ غزہ ، حماس کی قیادت سے ملاقات کے بعد واپسی

گذشتہ روز مصر کے اعلیٰ سطح کے سیکیورٹی وفد نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران مصری وفد نے اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کی قیادت سے ملاقات کی اور دو طرفہ امور بالخصوص غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کو مستحکم کرنے اور محصورین غزہ کی معاشی حالت بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں مصری وفد واپس چلا گیا۔

آئرش وزیرخارجہ کا دورہ غزہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

یورپی ملک آئرلینڈ کے وزیر خارجہ سیمن کووینی نے گذشتہ روز فلسطین کے جنگ سے تباہ حال علاقے غزہ کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے آئرلینڈ کےتعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں اور وہاں کے حالات کا جائزہ لیا۔

آئندہ ہفتے مختلف ممالک کے سفیروں کا غزہ کا متوقع دورہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے مختلف ممالک کے سفیر 13 سال سے اسرائیلی ناکہ بندی کے شکار علاقے غزہ کا دورہ کریں گے۔

"اونروا” کے ہائی کمشنر کا دورہ غزہ

فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف ایجنسی "اونروا" کے ہائی کمشنر نے گذشتہ روز فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا۔

اقوام متحدہ کے امن مندوب نیکولائی ملادینوف کا غزہ کی پٹی کا دورہ

اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا کے لیے امن مندوب نیکولائی ملادینوف آج سوموار کو مختصر دورے پر فلسطین کے محصورعلاقے غزہ کی پٹی پہنچے ہیں۔ ان کے ہمراہ انسانی حقوق کے مندوبین کا ایکو فد بھی غزہ آیا ہےجہاں وہ چند گھنٹے گذارنے کے بعد واپس چلے جائیں گے۔

’فتح‘ کی مرکزی کمیٹی کے وفد کا دورہ غزہ منسوخ

فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت تحریک فتح کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا ہے کہ جماعت کی مرکزی کمیٹی کے وفد کا غزہ کی پٹی کا دورہ منسوخ ہوگیا ہے۔

مشرق وسطیٰ امن گروپ کے رابطہ کار کا غزہ کا خصوصی دورہ

مشرق وسطیٰ کے لیے قائم کردہ عالمی امن گروپ کے رابطہ کار نیکولائے ملادینوف نے سفارت کاروں کے ایک وفد کے ہمراہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا۔

جاپان اور ناروے کے سفیروں کی ایک روزہ دورے پر غزہ آمد

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام UNDP کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے جاپان اور ناروے کے سفیر گذشتہ روز غزہ پہنچے جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔