چهارشنبه 30/آوریل/2025

دورہ اسرائیل

’اعلان القدس‘ قابض دشمن کو ہماری سرزمین پر جواز نہیں دے گا:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کل جمعرات کے روز امریکی صدر جوبائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم یائرلپیڈ کےدرمیان طے پانے والے ’القدس اعلامیے‘ کومسترد کردیا ہے۔

خطے میں صہیونی اجارہ داری کی امریکی کوششیں مسترد:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے امریکی صدر جوبائیڈن کے دورہ مشرق وسطیٰ پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ اس دورے کا مقصد خطے میں صہیونی ریاست کے رسوخ اور اس کی بالادستی کو مستحکم کرنا ہے۔

انڈونیشیا:فلسطینی برادری کا یحیی ستاکف کے دورہ اسرائیل پر غم و غصہ

انڈونیشیا کے اسلامی اسکالر یحیی ستاکف کے دورہ اسرائیل پر ہر خاص و عام نے اپنے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انڈونیشیا میں موجود فلسطینی برادری نے یحیی ستاکف کے حالیہ دورہ اسرائیل کو آڑھے ہاتھوں لیا۔ اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی برادری نے یحیی کے دورہ اسرائیل کو فلسطین کے ساتھ قائم دوستانہ تعلقات میں ایک گہری دراڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ دورہ اسرائیل سے اہالیان فلسطین میں ایک مایوسی کی لہر ہیدا ہوئی ہے۔

انڈونیشیا کے ایک وفد کے دورہ اسرائیل کے اعلان کی شدید مذمت

انڈونیشیا کی ’علماء بیداری‘ نامی ایک تنظیم کے اعلیٰ اختیاراتی وفد کے آئندہ ہفتے دورہ اسرائیل کے اعلان کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کا غیراعلانیہ اسرائیل کا دورہ

اسرائیل کے عبرانی ریڈیو ’Kan‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف فوٹیل نے اسرائیل کا خفیہ دورہ کیا اور اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔

فلسطینی شہروں پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ تسلیم نہیں :سویڈن

سویڈن کی خاتون وزیرخارجہ نے اسرائیلی حکومت کی ہٹ دھرمی کے بعد صہیونی ریاست کا مجوزہ دورہ ملتوی کردیا ہے۔ انہوں نے دورہ ملتوی کرنے کے ساتھ ساتھ صہیونی ریاست کی پالیسیوں اور فلسطینی شہروں پر اسرائیلی قبضے کی شدید مذمت کی ہے۔

مصری وزیرخارجہ کے دورہ اسرائیل کی مذمت کا سلسلہ جاری

مصر کے وزیرخارجہ سامح شکری کے گذشتہ اتوار کے روز دورہ اسرائیل پر فلسطینی حلقوں اور بیرون ملک تنظیموں کی جانب سے مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ اردن کی پیشہ ور انجمنوں کی جانب سے ایک بیان میں سامح شکری کے دورہ اسرائیل اور بنجمن نیتن یاھو سے ملاقات کی شدید مذمت کی ہے۔

مصری وزیرخارجہ کا محمود عباس کو فون، دورہ اسرائیل پر اعتماد میں لیا

مصر کے وزیرخارجہ سامح شکری نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کو ٹیلیفون کر کے انہیں اپنے حالیہ دورہ اسرائیل کے بارے میں اعتماد میں لیا۔

طلباء کے وفد کا دورہ اسرائیل، اردنی عوام میں شدید غم وغصے کی لہر

اردن کے طلباء کے ایک وفد کے حال ہی میں کیے گئے دورہ اسرائیل پر اردنی عوامی اور سیاسی حلقوں میں سخت غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔