کان میں دوائی کے قطرے کیسے ڈالیں؟
جمعرات-20-فروری-2020
جرمن میگزین "ایبٹکن امچاؤ" نے کان میں دوائی ڈالنے کا درست اور صحت مند طریقہ بیان کیا ہے۔ میگزین میں شائع ایک رپورٹ میں ماہرین صحت نے مشورہ دیا ہے کہ دوائی کو ٹھنڈی حالت میں کان میں نہیں ڈالنا چاہیے کیونکہ ٹھنڈی دوائی سے سر میں چکر آنا یا تکلیف کا باعث بن سکتا ہے۔ لہذا شیشی کو لازمی طور پر کچھ وقت کے لیے ہاتھ میں پکڑنا چاہیئے یا اسے جیکٹ جیب میں رکھنا ضروری ہے تاکہ اس میں موجود دوائی کی ٹھنڈک کم ہوجائے۔