
مسجد اقصیٰ کے باہر جمع نہتے مظاہرین پر صہیونی فوج کا دھاوا
جمعہ-21-جولائی-2017
مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کے داخلے پرعاید کردہ اسرائیلی پابندیوں کے خلاف آج پورے فلسطین میں یوم الغضب منایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بیت المقدس شہر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر رکھا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قبلہ اول کے باہر احتجاجی دھرنا دینے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے ہیں۔