جمعه 15/نوامبر/2024

دفاع قبلہ اول

مسجد اقصیٰ سے ربط، صہیونی دشمن کے مکروہ عزائم ناکام بنانے کا وحد راستہ

مسجد اقصیٰ کے ذمہ داران اور محققین نے مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کے دھاووں کے خلاف قبلہ اول سے ربط بڑھانے کی ضرورت پر زورر دیتے ہوئے کہا ہےکہ یہودی مذہبی تہواروں کی آڑ میں مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال کرنے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔

غزہ میں نصرت الاقصیٰ مارچ میں ہزاروں افراد کی شرکت

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے زیر اہتمام کل جُمعہ کو غزہ کی پٹی میں دفاع القدس اور نصرت مسجد اقصیٰ مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ اس جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں نے شرکت کی۔ جلوس میں شریک ہزاروں نوجوانوں نے غرب اردن اور بیت المقدس میں جاری اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں نعرے لگائے۔

حماس کی فلسطینی نوجوان کی شہادت پر تعزیت

اسلامی تحریک حماس نے شہید اسامہ عدوی کی شہادت پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔

یہودیوں کےدھاووں کے پیش نظرفلسطینیوں سے قبلہ اول کے دفاع کی اپیل

یہودیوں کے عبرانی سال کی تعطیلات کے موقعے پرمسجد اقصیٰ پر دھاووں کی تیاریوں کے خطرات اور خدشات کے جلو میں فلسطینی شخصیات نے قبلہ اول کے دفاع کے لیے اقدامات اور مسجد اقصیٰ میں حاضری پر زور دیا ہے۔

فلسطینی علما کا مسجد اقصیٰ کی جامع حمایت کا اعلان کرنے کا مطالبہ

فلسطینی علما ایسوسی ایشن نے تمام مسلمانوں، مردوں، عورتوں اور بچوں سے مسجد اقصیٰ کی حمایت میں جامع موقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دفاع قبلہ اول کے لیے مسلم امہ فوج تشکیل دے:خالد مشعل

بیرون ملک اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہےکہ فلسطینی عوام نے مسجد اقصیٰ کے دفاع کا یہ مرحلہ کئی دنوں کے تصادم، جہاد اوررباط کے بعد جیت لیا اور اس کے بعد ہم فتح یاب ہوئے، اللہ کا شکر ہے اس کے ساتھ۔ ہمارا سر اونچا ہے۔"

جمعہ کو فلسطین میں دفاع قبلہ اول کے لیے’نفیرعام‘ کا اعلان

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے ثابت قدم فلسطینی قوم، بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کنارے کے مرابطین، اندرون فلسطین سے تعلق رکھنے والے فلسطینی مسلمانوں سے کل جمعہ کے روز’نفیر عام‘ کے موقعے پر مسجد اقصیٰ میں جمع ہونے کی اپیل کی ہے۔

اسرائیلی قدغنوں کے باوجود دفاعِ قبلہ اول کی ذمہ داری نبھائیں گے:سلھب

القدس اوقاف کونسل کے چیئرمین اور ممتاز فلسطینی عالم دین الشیخ عبدالعظیم سلھب نے کہا ہےکہ مسجد اقصیٰ میں اذان اور نماز کی ادائی پرعاید کی گئی اسرائیلی پابندیوں کے باوجود قبلہ اول کے محافظ ہی مقدس مقام کی حفاظت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کرونا وائرس کو قبلہ اول کے خلاف اپنے مجرمانہ اور مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے استعمال کررہے ہیں۔

حماس کا کل جمعہ دفاع قبلہ اول کے لیے نفیر عام کا اعلان

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' نے مسجد اقصیٰ کےخلاف صہیونی ریشہ دوانیوں کے خلاف اور مقدس مقام کے تاریخی اور اسلامی تشخص کے دفاع کے لیے ملک بھر میں 'نفیرعام' کا اعلان کیا ہے۔ حماس کی طرف سے غزہ کی پٹی، غرب اردن ، القدس اور اندورن فلسطین میں دفاع قبلہ اول ریلیوں اور جلسے جلوسوں میں شہریوں سے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔

حماس قیادت کے خلاف کریک ڈاؤن کے مذموم مقاصد

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کا ایک نیا اور ظالمانہ سلسلہ شروع کیا ہے