فلسطین میں پانی کا بحران، حقوق غصب، پانی کی مسلسل چوری جاری
بدھ-2-نومبر-2022
میٹھا پانی زندگی اور اور زندہ لوگوں کی رگوں میں دوڑتا خون ہے۔کسی بھی مہذب ترقی اور صحت مند ماحولیاتی نظام کی بنیاد پانی ہے اور کسی بھی معاشرے میں افراد کے لیے ضروری پانی کی مقدار میں کمی ایک حقیقی تباہی کا باعث بنتی ہے۔ بعض اوقات پانی کی دستیابی یا کمی زندگی اور موت کا مسئلہ بن جاتی ہےاقوام متحدہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ صاف پانی کا حق ایک ناقابل تنسیخ انسانی حق ہے۔