اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں محدود دراندازی
بدھ-6-ستمبر-2017
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی دراندازی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مشرقی غزہ کے علاقے الشجاعیہ سے اسرائیلی فوج کی متعدد گاڑیاں اور بلڈورز اندر داخل ہوئے۔
بدھ-6-ستمبر-2017
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی دراندازی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مشرقی غزہ کے علاقے الشجاعیہ سے اسرائیلی فوج کی متعدد گاڑیاں اور بلڈورز اندر داخل ہوئے۔
ہفتہ-12-اگست-2017
قابض صہیونی فوج کی بھاری نفری نے آج ہفتے کو مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں بیت فجار کے مقام پر تین فلسطینی شہداء کے گھروں پر چھاپے مارے اور گھروں میں موجود بچوں اور خواتین کو زدو کوب کیا۔
جمعرات-3-اگست-2017
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس میں الخزاعہ کے قریب سے اسرائیلی فوج 50 میٹر اندر داخل ہوئی اور شہری تنصیبات پر گولہ باری کے ساتھ ساتھ سرحدی علاقے میں کھدائی بھی کی گی۔
اتوار-7-مئی-2017
قابض اسرائیلی فوج کے پانچ بلڈوزر وسطی غزہ کے علاقے دئیر البلاح کے مشرقی حصے سے غزہ میں داخل ہوگئے۔
جمعرات-15-دسمبر-2016
قابض صہیونی فوج نے فلسطینی رکن پارلیمنٹ اور بزرگ سیاست دان حسنی البورینی کی رہائش گاہ پر دھاوا بولا اور گھر میں موجود توڑپھوڑ کی۔
منگل-25-اکتوبر-2016
اقوام متحدہ نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر اور وہاں پر موجود مسلمانوں کے تمام مقدس مقامات بشمول مسجد اقصیٰ کے تاریخی اسلامی اسٹیٹیس کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے یہ بیان اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے اس بیان کےبعد جاری کیا گیا جس میں انہوں نے پرانے القدس شہر میں مزعومہ یہودی آثار قدیمہ کی تلاش کی آڑ میں کھدائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
پیر-10-اکتوبر-2016
یہودی انتہا پسندوں کی جانب سے حرمین شریفین کے بعد مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصیٰ [قبلہ اول] کی مسلسل بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اتوار اور سوموار کے دو ایام میں مذہبی رسومات اور تلمودی تعلیمات کے مطابق عبادت کی آڑ میں تین سو کے قریب یہودیوں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔
بدھ-3-اگست-2016
اسرائیلی فوجیوں نے حال ہی میں شہید کیے گئے فلسطینی نوجوان محمد القفیہ کی حاملہ بیوہ اور اس کے والد کو ان کے گھرمیں گھس کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ جس کےنتیجے میں دونوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ ہولناک تشدد کے باعث شہید کے سسر کے دماغ کی شریان پھٹ گئی ہے اور اسپتال میں انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔
جمعرات-21-جولائی-2016
قابض اسرائیلی فوج نےجمعرات کی صبح غزہ میں رفح شہر کے جنوب میں محدود پیمانے پر دراندازی کی کوشش کی۔