جمعه 15/نوامبر/2024

دبئی

دبئی میں دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے، تمام مسافر محفوظ

دبئی کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر دو طیاروں کے ٹکراو کا حادثہ پیش آیا ہے جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

دبئی کی جبل علی بندرگاہ پر زوردار دھماکے کے بعد آتشزدگی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے میڈیا آفس نے بتایا ہے کہ دبئی کے مرکزی بندرگاہ میں دھماکے کے بعد کنٹینر جہاز پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ دھماکے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔

دبئی میں منعقدہ ‘ایکسپو 2020ء’ کے بائیکاٹ کا مطالبہ

متحدہ عرب امارات میں کی میزبانی میں رواں سال اکتوبر میں منعقد کی جانے والی بین الاقوامی نمائش'ایکسپو 2020ء' میں اسرائیل کی شرکت کے اعلان کے بعد فلسطینی عوامی ، سماجی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

دبئی اڈے پر مشکوک ڈرون کی پرواز، فلائیٹ آپریشن متعطل

دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک مشتبہ بغیر پائیلٹ طیارے کی سرگرمی کی وجہ سے مختصر وقت کے لیے پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

دبئی عالمی نمائش میں اسرائیل کی شرکت امارات کی پالیسی پرسوالیہ نشان!

خیال رہے کہ دبئی ایکسپو 20 اکتوبر 2020 کو شروع ہوگی اور 10 اپریل 2021ء تک جاری رہے گی۔ یہ نمائش دنیا کی بڑی نمائشوں میں سے ایک ہے جو چھ ماہ تک جاری رہے گی۔ اس نمائش میں دنیا بھر سے مختلف کمپنیاں اور منصنوعات ساز ادارے اپنی تیار کردہ مصنوعات کی نمائش کریں‌ گے۔

دبئی میں روبوٹ پولیس اہلکار کی شمولیت کا باقاعدہ اعلان

دبئی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اُس کی فورس میں دنیا کا پہلا روبوٹ پولیس اہل کار شامل کر لیا گیا ہے۔ امتیازی خصوصیات کا حامل یہ روبوٹ ویزوں ، طبی انشورنس اور طویل تربیت کا متقاضی نہیں ہوگا۔ یہ خود کے سپرد کی جانے والی ذمے داری کو انجام دینے اور دبئی کی شاہراہوں پر شہریوں اور لاکھوں سیاحوں کے ساتھ تعاون کے لیے ہمہ وقت تیار ہو گا۔ نئے مشینی اہل کار کی پولیس فورس میں شمولیت کے موقع پر روبوٹ پولیس مین نے تقریب کے حاضرین کو سلامی دی۔ تقریب میں دبئی پولیس اور جنرل سکیورٹی کے نائب سربراہ لیفٹننٹ جنرل ضاحی خلفان تمیم بھی موجود تھے۔

مشرق وسطیٰ میں سب سے مہنگی گھڑی 50 کروڑ ڈالر میں نیلام

متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی سیاحتی و تجارتی مرکز دبئی میں مشرق وسطیٰ میں سب سے مہنگی گھڑی نصف پچاس کروڑ ڈالر میں نیلام کی گئی ہے۔

دبئی میں پہلی بار اسمارٹ کار کا افتتاح

ڈرائیور کے بغیر خود کار طریقے سے چلنے والی کاروں کے دنیا کے مختلف ملکوں میں متعارف ہونے کے بعد دبئی کے ادارہ برائے مواصلات وشاہرات نے بھی اسمارٹ کار کا تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسمارٹ کار کا پہلا تجربہ آج سوموار کو کیا جائے گا۔