چهارشنبه 30/آوریل/2025

داعش

موصل میں اہل سنت والجماعت مسلک کے پیروکاروں کی نسل کشی کا خدشہ

عراق کے شہر موصل میں دولت اسلامی ’داعش‘ کے خلاف جاری فوجی آپریشن پر بین الاقوامی علماء اتحاد نے خبردار کیا ہے کہ جنگ کی آڑ میں موصل میں اہل سنت مسلک کے پیروکاروں کی نسل کشی کی جاسکتی ہے۔

شام: داعش کے ہاتھوں تاریخی قبرستان کی بے حرمتی پرحماس کی شدید مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے شام میں شدت پسند گروپ دولت اسلامی داعش کے ہاتھوں یرموک پناہ گزین کیمپ میں ایک تاریخی قبرستان کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیراسلامی فعل قرار دیا ہے۔

داعش ترکی کی سرحد سے مکمل طور پر بے دخل

شام کی جیش الحر نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ترکی کی سرحد پر موجود دولت اسلامی ’داعش‘ کے تمام ٹھکانے تباہ کر دیے گیے ہیں اور اب داعش ترکی کی سرحد سے مکمل طور پر بے دخل کی جا چکی ہے۔

جرابلس میں آپریشن، داعش اور کرد تنظیم کو نشانہ بنا رہے ہیں:ایردوآن

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ شام کی حلب گورنری کے جرابلس شہر میں ترک فوج کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن کا مقصد شدت پسند گروپ دولت اسلامی اور ڈیموکریٹک الائنس نامی کرد تنظیم کو نشانہ بنانا ہے۔

بنگلہ دیش میں نماز عید کے موقع پر بم دھماکے

بنگلہ دیشی حکام کے مطابق جمعرات کی صبح دارلحکومت ڈھاکا میں نماز عید الفطر کے سب سے بڑے اجتماع کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے گھریلو ساختہ بموں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم سے کم دو افراد ہلاک جبکہ دسیوں دیگر زخمی ہو گئے۔

نیتن یاھو ’داعش‘ سے بھی بدتر ہیں: سربراہ لیبر پارٹی

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سربراہ جیرمی کوربن نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی فلسطینیوں کے حوالے سے پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو اور دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ میں کوئی فرق نہیں بلکہ نیتن یاھو داعش سے بھی بدترہیں۔